قومی خبریں

اروناچل اور ناگالینڈ کے کچھ اضلاع کو 6 ماہ کے لیے بد امنی کا شکار قرار دیا گیا، افسپا میں توسیع

مرکزی وزارت داخلہ نے شمال مشرقی ریاستوں ناگالینڈ اور اروناچل پردیش کے کچھ اضلاع کے علاقوں کو مسلح افواج کے خصوصی اختیارات قانون (افسپا) کے تحت چھ ماہ کے لیے بد امن علاقے اعلان کیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: مرکزی وزارت داخلہ نے شمال مشرقی ریاستوں ناگالینڈ اور اروناچل پردیش کے کچھ اضلاع کے علاقوں کو مسلح افواج کے خصوصی اختیارات قانون (افسپا) کے تحت چھ ماہ کے لیے بد امن علاقے اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

وزارت داخلہ نے جمعہ کو ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ اروناچل پردیش اور ناگالینڈ کے کچھ اضلاع میں سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد، انہیں مسلح افواج کے خصوصی اختیارات ایکٹ 1958 کی دفعہ 3 کے تحت کو اگلے چھ ماہ کے لیے بد امن علاقہ اعلان کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، دیما پور، نیو لینڈ، چوموکیدیما، مون، کیفیر، نوکلاک، پھیک، پیرین، زونہیبوٹو اضلاع اور ناگالینڈ کے کوہیما ضلع کے کھوجاما، کوہیما شمالی، کوہیما جنوبی جوبازا اور کیجوچو کے علاقوں کو 6 ماہ کے لیے بد امن اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

اسی طرح اروناچل پردیش میں آسام سے متصل تراپ، چانگ لانگ، لنگڈنگ اور نامسائی ضلع کے کچھ علاقوں کو آج سے 30 ستمبر تک بد امن علاقہ قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے جمعرات کو ہی اعلان کیا تھا کہ ناگالینڈ، آسام اور منی پور کے کچھ علاقوں میں افسپا کے تحت بدامن علاقوں کا دائرہ کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined