قومی خبریں

ارون جیٹلی نے کیا ’ریٹائرمنٹ‘ کا اعلان، مودی کو خط لکھ کر کہا ’نہیں بننا چاہتا وزیر‘

بی جے پی لیڈر ارون جیٹلی نے پی ایم مودی کو خط لکھ کر نئی حکومت کا حصہ نہ بنانے کی گزارش کی ہے۔ اس سلسلے میں انھوں نے خط میں لکھا ہے کہ ’’اپنی صحت کی وجہ سے میں اب ذمہ داری نہیں سنبھال پاؤں گا۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

این ڈی اے حکومت کی پہلی مدت کار میں وزیر مالیات رہے ارون جیٹلی نے پی ایم مودی کو خط لکھا ہے۔ انھوں نے اس میں کہا ہے کہ نئی حکومت میں انھیں کوئی ذمہ داری نہیں چاہیے کیونکہ وہ اگلی حکومت کو وقت نہیں دے پائیں گے۔ اس کے لیے ارون جیٹلی نے اپنی خراب صحت کا حوالہ دیا ہے۔

Published: undefined

جیٹلی نے خط میں آگے لکھا ہے کہ ’’گزشتہ 18 مہینوں سے میں کچھ سنگین صحت مسائل سے نبرد آزما ہوں۔ میرے ڈاکٹرس نے زیادہ تر بیماریاں ٹھیک کر دی ہیں۔ جب انتخابی تشہیر ختم ہو گئی تھی اور آپ کیدارناتھ کے لیے نکل رہے تھے تو میں نے آپ کو زبانی طور پر اپنی بیماری کے بارے میں بتایا تھا۔ میں نے آپ کو یہ بھی بتایا تھا کہ تشہیر کے دوران مجھے دی گئی ذمہ داریاں نبھانے میں تو میں کامیاب رہا، لیکن مستقبل میں کچھ وقت کے لیے ذمہ داری سے بچنا چاہوں گا۔‘‘

Published: undefined

گزشتہ کئی دنوں سے ارون جیٹلی کی صحت کو لے کر سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کو لے کر کئی طرح کی خبریں بھی وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد حکومت نے آگے آ کر خود صفائی دی تھی اور کہا تھا کہ ’’میڈیا کے ایک طبقے میں مرکزی وزیر ارون جیٹلی کی صحت کو لے کر جو خبریں چل رہی ہیں وہ پوری طرح غلط اور بے بنیاد ہیں۔‘‘

Published: undefined

ارون جیٹلی کی بیماری کی بات کریں تو وہ اسی سال جنوری میں علاج کے لیے امریکہ کے نیو یارک گئے تھے۔ جیٹلی کی 14 مئی 2018 کو گردے کی ٹرانسپلانٹیشن سرجری ہوئی تھی۔ ان کی غیر حاضری کے دوران پیوش گویل کو وزارت مالیات کی اضافی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined