قومی خبریں

جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کو منسوخ کر کے ہمیشہ کے لئے امن قائم کر دیا: امت شاہ

امت شاہ نے کہا کہ ہندوستان لمبے وقت سے پاکستان حمایت یافتہ دہشت گردی سے متاثر رہا ہے۔ اب حکومت نے جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کو ہٹا کر وہاں ہمیشہ کے لئے امن قائم کرنے کی سمت میں بڑا قدم اٹھایا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

گڑگاؤں: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو کہا کہ حکومت دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹولرینس‘ کی پالیسی پر قائم ہے اور اسی کے تحت اب اس کے خلاف فیصلہ کن لڑائی جاری ہے۔ شاہ نے منگل کو ہریانہ کے گروگرام کے مانیسر میں نیشنل سیکورٹی گارڈ (این ایس جی) کے 35ویں یوم تاسیس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی سب سے بڑی لعنت ہے اور ترقی کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ بھی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اس سے لمبے وقت سے اس کے خاتمے کے لئے لڑائی لڑ رہا ہے۔حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لئے زیرو ٹولرینس کی پالیسی پر قائم ہے اور اس سے نمٹنے کے لئے وہ کوئی کثر نہیں چھوڑے گی۔

Published: undefined

پاکستان پر دہشت گردی کو فروغ دینے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان لمبے وقت سے پاکستان حمایت یافتہ دہشت گردی سے متاثر رہا ہے۔ اب حکومت نے جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کو ہٹا کر وہاں ہمیشہ کے لئے امن قائم کرنے کی سمت میں بڑا قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ایس جی اور دیگر سیکورٹی دستے دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن لڑائی لڑ رہے ہیں۔

Published: undefined

امت شاہ نے کہا کہ این ایس جی کے کمانڈو کی بہادری اور ہمت کے کارنامے دیکھ کر انہیں یقین ہے کہ فیصلہ کن لڑائی میں ملک کی جیت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ ہونے کی حیثیت سے وہ لوگوں کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ این ایس جی کے ناقابل شکست مہارت کی وجہ سے ملک کی اندرونی سیکورٹی پر کوئی آنچ نہیں آئےگی کیونکہ ہمارے جانباز کمانڈو کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے پوری طرح قابل ہیں۔

Published: undefined

امت شاہ نے قابل ذکر خدمات انجام دینے والے بہادر جوانوں اور افسروں کو تمغوں سے نوازا اور دستے کے شہید جانبازوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر این ایس جی کے کمانڈو نے مختلف ہنگامی حالات میں دہشت گردوں کے خلاف اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ این ایس جی ڈائریکٹر جنرل ایس ایس دیشوال نے امت شاہ کو تحفہ میں یادگاری نشان دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined