قومی خبریں

مودی کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں مختلف پروگراموں کا اہتمام

اس موقع پر وزیر اعظم کی طرف سے تقریباً 3 دہائی قبل لکھے گئے خطوط کا مجموعہ بھی جاری کیا جائے گا۔ ’لیٹرٹو مدر‘ (جگت جننی) کو مخاطب اس خطوں کے مجموعے میں انہوں نے مقاصد اور خدشات کے تعلق سے لکھا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو 70 سال کے ہوگئے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ان کی سالگرہ کے موقع پر پیر 14 ستمبر سے (تین ہفتوں تک ملک گیر پروگراموں اور تقریبات کا اعلان کیا ہے) دو اکتوبر تک جاری رہیں گے۔ اس موقع پر وزیر اعظم کی طرف سے تقریباً 3 دہائی قبل لکھے گئے خطوط کا مجموعہ بھی جاری کیا جائے گا۔ ’لیٹرٹو مدر‘ (جگت جننی) کو مخاطب اس خطوں کے مجموعے میں انہوں نے مقاصد اور خدشات کے تعلق سے لکھا ہے۔

Published: undefined

تین ہفتوں تک جاری رہنے والے اس پروگرام کے تناظر میں کئی پروگراموں کا اہتمام کیا جائے گا جس میں بی جے پی کی پلاسٹک مخالف مہم کے تحت ملک کے دیہی علاقوں میں لوگوں کو کپڑے سے تیار کردہ تھیلے فراہم کیے جائیں گے۔ بی جے پی کی جانب سے مودی کی سالگرہ کے موقع پر خون عطیہ کیمپ، مفت آنکھوں کی جانچ کے لئے کیمپ، چشمے تقسیم کرنا اور پلازمہ عطیہ کیمپوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

Published: undefined

نریندر مودی جب بھارتیہ جنتا پارٹی کے محض کارکن تھے، 7 دسمبر 1986 کو انہوں نے ’ جگت جننی‘ نام کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے اہداف اور خدشات کے تعلق سے یہ خط لکھے تھے۔ سنہ 2014 میں پہلی بار ان خطوط کا گجراتی زبان میں ’ساکشی بھاو‘ کے نام سے شائع کیا گیا تھا۔ فلمی نقاد اور مصنفہ بھاونا سومایا نے ان خطوط کا ترجمہ انگریزی زبان میں کیا ہے جسے ہارپر کولنس نے شائع کیا تھا۔

Published: undefined

سومایا کے مطابق ان خطوط کا ترجمہ انگریزی میں کرنے کے لئے جس بات نے انہیں سب سے زیادہ متاثر کیا وہ یہ تھی کہ وزیر اعظم نے یہ خط اس وقت لکھے تھے جب وہ نہ تو وزیر اعظم کے عہدے پر تھے اور نہ ہی وزیر اعلی کے عہدے پر تھے۔ اس کے علاوہ یہ خطوط ماں دیوی سے مخاطب ہو کر لکھے گئے تھے۔ سومایا کے مطابق وزیر اعظم کی گجراتی زبان پر بہت اچھی گرفت ہے اور ان خطوط میں انہوں نے گجراتی کے کئی محاروں کا استعمال کیا ہے۔

Published: undefined

ان خطوط کو لکھنے کے بعد مودی انھیں کچھ ہی مہینوں کے اندر جلا کر رکھ کر دیتے تھے، لیکن ایک دن راشٹریہ سویم سیوک (آر ایس ایس) کے پرچارک نریندر پنچاسرا نے مودی کو ایسا کرنے سے روکا اور کہا کہ یہ قیمتی دستاویزات ہیں، انھیں جلایا مت کیجیے۔ ان خطوط کا صرف ایک ہی مجموعہ باقی ہے۔ پنچسارا کے کہنے پر ہی ان خطوط کا مجموعہ سب سے پہلے گجراتی میں 2014 میں شائع ہوا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined