
فائل فوٹو آئی اے این ایس
قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) میں ہوا کی رفتار کم ہونے کی وجہ سے ایک بار پھرایئرکوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) ریڈ زون میں پہنچ گیا ہے۔ راجدھانی دہلی، نوئیڈا اورغازی آباد کے بیشترعلاقوں میں آلودگی کی سطح سنگین زمرے میں درج کی گئی ہے۔ حالانکہ محکمہ موسمیات نے 18 فروری کو بارش اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی ہے، جس سے اے کیو آئی میں بہتری کی توقع ہے۔ اس دوران دہلی کے مختلف مانیٹرنگ اسٹیشنوں پر ریکارڈ کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق صورتحال تشویشناک ہے۔
Published: undefined
دوسری طرف آنند وہار میں اے کیوآئی 319، اشوک وہار میں 337، بوانا 321، براڑی کراسنگ میں 345 اور چاندنی چوک میں 302 درج کیا گیا جو ریڈ زون کے زمرے میں آتے ہیں۔ اندرا پرستھ علاقے کے کچھ علاقوں میں بھی آلودگی کی سطح سنگین رہی۔ وہیں علی پور میں اے کیوآئی 242، ڈی ٹی یو میں 271 اور دوارکا سیکٹر 8 میں 234 درج کیا گیا جو اورینج زمرے میں ہے۔ اسی طرح آیا نگر میں 158 اور سی آرآرآئی متھرا روڈ پر 189 اے کیو آئی درج کیا۔ جو یلو زمرے میں ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ہوا کی رفتار ہونے سے آلودگی پیدا کرنے والے عنصر فضا میں جمع ہو گئے ہیں۔
Published: undefined
نوئیڈا میں سیکٹر 125 پر اے کیو آئی 286، سیکٹر 62 میں 223، سیکٹر 1 میں 234 اور سیکٹر 116 میں 232 ریکارڈ کیا گیا۔ یہاں کے زیادہ تر علاقے اورنج زون میں ہیں لیکن صورتحال تشویشناک ہے۔ غازی آباد میں آلودگی کی سطح اور بھی خراب ہے۔ اندرا پورم میں 324، وسندھرا 301 اور سنجے نگر میں 251 اے کیو آئی درج کیا گیا۔ اندرا پورم اور وسندھرا ریڈ زون میں برقرار ہیں۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات کے مطابق 17 فروری کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جب کہ 18 فروری کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 اور کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ 18 فروری کو صبح کے وقت ہلکی سے درمیانی بارش، گرج چمک اور 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ دوپہر کے وقت ہلکی بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
Published: undefined
اس کے علاوہ19 فروری کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سیلسیس، 20 فروری کو 28/13 ڈگری اور 21 فروری کو 13/28 ڈگری رہنے کا اندازہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 19 سے 21 فروری تک موسم صاف اور کہرا چھائے رہنے کی توقع ہے۔ وہیں 18 فروری کو ہونے والی بارش اور تیز ہواؤں سے فضا میں جمع آلودگی کی سطح کم ہو گی جس سے اے کیو آئی میں بہتری آ سکتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined