قومی خبریں

حکومت، انتظامیہ اور عوام یکجا ہوکر کام کریں تو کسی بھی بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے: یوگی

یوگی نے یوم آزادی کے موقع پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہندوستان۔ مستحکم ہندوستان کے مفروضے میں اترپردیش اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

لکھنؤ: یوگی آدتیہ ناتھ یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
لکھنؤ: یوگی آدتیہ ناتھ یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے 

لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست کی ترقی کے ساتھ کورونا وبا سے مقابلے کے لئے اجتماعی شراکت داری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ 'ایک ہندوستان، مستحکم ہندوستان' کی تعمیر میں ریاستی حکومت اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

Published: 15 Aug 2020, 4:56 PM IST

یوگی نے یوم آزادی کے موقع پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہندوستان-مستحکم ہندوستان کے مفروضے میں اترپردیش اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ریاست کی ترقی کی بات ہو یا کورونا بحران سے مقابلے کا چیلنج ان سبھی کے لئے 24 کروڑ لوگوں کو شراکت دار بننا ہوگا۔ ہم سب کے پاس موقع ہے تو کووڈ-19 جیسی ٹریجڈی بھی ہے۔ ٹیم جذبے کے ساتھ حکومت، انتظامیہ اور عوام ایک ہوکر کام کریں تو کسی بھی بحران پر فتح حاصل کی جا سکتی ہے۔

Published: 15 Aug 2020, 4:56 PM IST

انہوں نے کہا کہ خود کفیل ہندوستان ہی خود کو دنیا کے سپرپاور کے طور پر پیش کرسکتا ہے۔ خود کفیل پیکیج کی اسکیم کے تحت حکومت نے بہت کام شروع کیے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے درمیان فصلوں پر منفی اثر نہ پڑے، اس کی حکمت عملی انتظامیہ نے بنائی تھی۔ مزدور، محنت کش واپس آئے تو لوگوں کو احساس ہوا کہ لگتا ہے لاقانونیت پھیلے گی۔ لیکن ہم نے سب کو جوڑ کر کام کیا۔

Published: 15 Aug 2020, 4:56 PM IST

وزیر اعلی نے کہا کہ جولائی کے مہینے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں رینیو میں صرف تین فیصد کی کمی ہے۔ حکومت نے دو کروڑ کنبوں کو بیت الخلاء فراہم کرایا جبکہ آیوشمان بھارت اسکیم کا فائدہ ہر غریب اور ضرورت مند کو دیا گیا۔ بندیل کھنڈ ایکسپریس وے پروجیکٹ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ ریاست کے چار شہروں میں میٹروں سہولیت پر تیزی سے کام چل رہا ہے۔

Published: 15 Aug 2020, 4:56 PM IST

انہوں نے کہا کہ کانپور اور آگرہ میں میٹرو ریل کا کام جاری ہے۔ شعبہ صحت میں قابل ذکر ترقی ہوئی ہے۔ سال2017 میں صرف 12میڈیکل کالج تھے جبکہ گزشتہ تین سالوں میں 29میڈیکل کالج تعمیر کرائے گئے ہیں۔ یوگی نے دعوی کیا کہ مسلم خواتین کو انصاف دلانے کے لئے تین طلاق کے خلاف قانون سازی کی گئی تو وہیں آزادی کے 70 سال بعد آرٹیکل370 کو ختم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جس طرح کی حکمت عملی تیار کی گئی اس کا نتیجہ ہے کہ ہندوستان محفوظ اور اطمینان بخش حالت میں ہے۔

Published: 15 Aug 2020, 4:56 PM IST

وزیر اعلی نے کہا کہ کورونا کے خلاف لڑائی کو آگے بڑھانے کے لئے کورونا وئریرس پولیس، صفائی ملازمین، افسر، ڈاکٹروں کا وہ تہہ دل سے مبارک باد پیش کرتے ہیں جنہوں نے خدمت خلق کے جذبے سے کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک لاکھ 70 ہزار کروڑ روپئے کے اخراجات سے 80 کروڑ افراد تک مفت میں اناج دینے کی اسکیم کا آغاز کیا۔غریبوں، بے روزگاروں، مزدوروں کے لئے ہماری مشینری نے بہتر نتائج دئیے ہیں۔ لوگ سوچتے تھے کہ حالات بے حد خطرناک ہوجائیں گے لیکن کام اچھا ہوا ہے۔اپنے خطاب کے دوران وہ رام مندر کی تعمیر کا ذکر کرنا نہیں بھولے۔

Published: 15 Aug 2020, 4:56 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 15 Aug 2020, 4:56 PM IST