نئی دہلی: شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)کے خلاف کانگریس نے بابائے قوم مہاتما گاندھ کی سمادھی راج گھاٹ پر پیر کو ’ستیہ گرہ‘ کیا جس میں پارٹی صدر سونیا گاندھی، سابق پارٹی صدر راہل گاندھی، سابق وزیراعظم منموہن سنگھ اور پارٹی کے کئی سینئر لیڈران موجود تھے۔
ستیہ گرہ کے دوران راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد، لوک سبھا میں پارٹی کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری اور مشرقی اترپردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا، سکریٹری جنرل کے سی وینوگوپال، راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت، مدھیہ پردیش کے وزیراعلی کمل ناتھ، سابق لوک سبھا اسپیکرمیرا کمار، سینئر پارٹی لیڈر احمد پٹیل، آنند شرما سمیت کئی مشہور شخصیات موجود تھیں۔
ستیہ گرہ تقریبا تین بجے شروع ہوا، اس دوران وہاں بڑی تعداد میں کانگریس کارکنان بھی موجود تھے، جو ہاتھوں میں پارٹی کا جھنڈا لئے ہوئے تھے۔ستیہ گرہ شروع کرنے سےپہلے وندے ماترم گایا گیا۔ پروگرام میں کبیر کے بھجن گائے گئے اور کئی لیڈروں نے آئین کے پریمبل مختلف زبانوں میں پڑھی۔
انہوںنے کہا کہ آئین میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کسی بنیاد پر کسی شخص کے ساتھ بھید بھاؤ نہیں کیا جائے گا۔ اس سےپہلے مسٹر راہل گاندھی نے ستیہ گرہ کےبارے میں بتاتے ہوئے نوجوانوں اور طالب علموں کو اس میں شامل ہونے کی درخواست کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا اور کہا کہ اس وقت سب کو آگے آکر ملک کو نفرت کے ذریعہ برباد ہونے سے بچانا ہےا ور مودی۔شاہ کی جانب سے شروع کی گئی نفرت اور تشدد کے خلاف متحد ہوکر مظاہرہ کرنا ہے۔
ستیہ گرہ سے پہلے محترمہ وڈرا نے بھی ٹوئٹ کرکے لوگوںسے راج گھاٹ آنے کی اپیل کی اور کہا کہ ’’یہ ملک ایک مشترکہ رشتہ ہے، مشترکہ خواب ہے۔اس مٹی کو ہم نے محنتوں کے رنگ سے سینچا ہے۔ آئین ہماری طاقت ہے۔ ملک کو پھوٹ ڈالو اور راج کرو کی سیاست سے بچانا ہے۔ آیئے آج دوپہر تین بجے سے باپو کی سمادھی راج گھاٹ پر میرے ساتھ آئین کے پاٹھ کا حصہ بنئے۔‘‘
Published: 23 Dec 2019, 4:19 PM IST
دہلی کے راج گھاٹ پر کانگریس کا دھرنا جاری ہے۔ دریں اثنا سونیا گاندھی، منموہن سنگھ اور راہل گاندھی نے آئین کی تمہید کو پڑھ کر سنایا۔ اس کے علاوہ سونیا گاندھی نے بھی آئین کی تمہید پڑھ کر سنائی۔
Published: 23 Dec 2019, 4:19 PM IST
سی اے اے اور این آر سی مخالف دھرنے میں کانگریس صدر، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے علاوہ راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی دھرنے میں شرکت کے لئے پہنچ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر متعدد رہنما اور بڑی تعداد میں کانگریس کارکنان اور عام لوگ بھی دھرنے میں شامل ہیں۔
Published: 23 Dec 2019, 4:19 PM IST
سی اے اے اور این آر سی کے خلاف مہاتما گاندھی کی آخری آرام گاپر پر راج گھاٹ پر کانگریس کا دھرنا شروع ہو گیا ہے۔ دھرنے میں پرینکا گاندھی کی قیادت میں متعدد رہنما شرکت کر رہے ہیں۔ غلام نبی آزاد، کمل ناتھ، احمد پٹیل اور آنند شرما دھرنے میں موجود ہیں۔
Published: 23 Dec 2019, 4:19 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 23 Dec 2019, 4:19 PM IST
تصویر: بشکریہ محمد تسلیم