
امتحان دیتے طلبا کی علامتی تصویر، اے آئی
نیٹ پیپر لیک اور امتحانات میں بے ضابطگی معاملہ پر مودی حکومت پہلے ہی کٹہرے میں کھڑی ہے، اب اڈیشہ میں پیپر لیک کے ایک نئے معاملہ نے ایک نئی ہلچل پیدا کر دی ہے۔ کانگریس نے تازہ پیپر لیک کی خبر سامنے آنے کے بعد مودی حکومت کو نہ صرف نشانے پر لیا ہے، بلکہ یہ بھی کہا کہ پورا سسٹم سویا ہوا ہے۔
کانگریس نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے، جس میں ہندی نیوز پورٹل ’خبر گاؤں‘ کی ایک خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا ہے۔ اس میں اسکرین شاٹ میں لکھا گیا ہے ’اڈیشہ میڈیکل پی جی امتحان کا پیپر لیک‘۔ ساتھ ہی یہ بھی لکھا ہوا ہے کہ ’’امتحان کے دوران واٹس ایپ پر وائرل ہوا سوالنامہ‘‘ اس اسکرین شاٹ کے ساتھ کانگریس نے لکھا ہے ’’ایک اور پیپر لیک۔ خبر ہے کہ اڈیشہ میڈیکل پی جی امتحان کا پیپر لیک ہو گیا۔ ایم ڈی/ایم ایس کورس (26-2023 بیچ) میں جنرل سرجری تھیوری کا امتحان تھا، جس کا سوالنامہ واٹس ایپ پر سرکولیٹ ہو گیا۔‘‘ اس میں مزید لکھا گیا ہے کہ ’’جب ایک پرائیویٹ میڈیکل اسٹوڈنٹ تک یہ سوالنامہ پہنچا، تب جا کر کالج انتظامیہ کو پتہ چلا۔ اس سے قبل پورا سسٹم سویا ہوا تھا۔‘‘
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔