
مارکو روبیو، ویڈیو گریب
امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ لگاتار کچھ نہ کچھ کرتی ہی رہتی ہے۔ اسی فہرست میں کچھ نئی چیزیں شامل کی گئی ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ نے محکمہ دفاع کا نام بدل کر ’ڈپارٹمنٹ آف وار‘ کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ اسی طرح ’انڈو۔پیسیفک کمانڈ‘ کی جگہ یو ایس پیسیفکٹ کمانڈ (یو ایس پی اے سی او ایم) کر دیا ہے۔ امریکہ کی جانب سے نام سے ’انڈو‘ لفظ حذف کئے جانے پر کانگریس نے مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔
Published: undefined
کانگریس نے وزیر اعظم مودی اور مرکزی حکومت پر طنز کستے ہوئے کہا کہ ’’پھر ایک نیا دن، اور امریکہ کی جانب سے ہندوستان کی ایک اور توہین، یہی تو ’سمجھوتہ کرنے والا وزیر اعظم‘ نریندر مودی کی دین ہے۔‘‘ امریکہ نے بدھ کے روز اپنے سب سے پرانے کمانڈ یوایس پیسیفک کمانڈ (یو ایس پی اے سی او ایم) کے نام کو بحال کر دیا۔ اس سے قبل سال 2018 میں اس کمانڈ کا نام بدل کر یو ایس انڈو-پیسیفک کمانڈ کر دیا گیا تھا لیکن اس میں سے اب ’انڈو‘ ہٹا دیا گیا ہے۔ امریکہ کے اس فیصلے کو ہندوستان کی اہمیت اور شبیہ پر بڑا حملہ مانا جا رہا ہے۔
Published: undefined
اس سلسلے میں اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس نے امریکہ کے وزیر دفاع کے اس بیان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مئی 2018 میں ٹرمپ کی پہلی مدت کے دوران اس وقت کے وزیر دفاع جم میٹس نے بڑے فخر کے ساتھ اسے ’انڈو پیسیفک کمانڈ‘ نام دیا تھا اور تب انہوں نے یہ کہا تھا کہ ’’ہمیں بحر ہند، برصغیر اور یقینی طور سے ہندوستان کی بڑھتی اہمیت کو تسلیم کرنا ہی ہوگا۔ اس لیے یہ یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ کمانڈ کا نام زمینی حقائق کی عکاسی کرے۔‘‘
Published: undefined
کانگریس نے کہا کہ یہ ایک ایسا قدم تھا جس نے ہندوستان کی ابھرتی ہوئی طاقت کو تسلیم کیا۔ میٹس نے بالی ووڈ میں ہالی ووڈ، پینگوئین سے پولر بیئر تک شراکت داری کی بھی بات کی تھی۔ یہ ’کواڈ‘ کے نظریے سے بھی بڑا قدم مانا جا رہا تھا جس میں امریکہ، ہندوستان، جاپان، آسٹریلیا شامل ہیں۔ لیکن اب 8 سال بعد اسی صدر ٹرمپ کے دور اقتدار میں ’انڈو‘ لفظ ہٹا دیا گیا ہے۔ ہندوستان کا نام ہٹانے میں یہ صاف امریکی پیغام ہے کہ امریکہ کے لیے ہماری اہمیت کم ہو گئی ہے۔
Published: undefined
وزیر اعظم مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کانگریس نے کہا کہ یہ نام تبدیلی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکہ نے ہمارے ملاحوں کو بے دردی سے قتل کیا، مارکو روبیو نے ہندوستان کی توہین کی، یک طرفہ ٹریڈ ڈیل ہم پر مسلط کردی گئی، ہم پر بہت زیادہ ٹیرف بھی لگائے گئے، ہندوستان مخالف امیگریشن پالیسیاں بنائیں اور اس نے دشمن ملک پاکستان کے ساتھ اپنی قربتوں میں اضافہ کیا۔
Published: undefined
اسی طرح کانگریس نے کہا کہ ’’انڈو نام ہٹایا جانا کوئی چھوٹی بات نہیں ہے کیونکہ ارادہ تو پیغام دینا ہے۔ ورنہ کوئی اپنے اہم کمانڈ کا نام 8 سال میں 2 بار تھوڑی ہی بدلتا ہے۔ یہ نام تبدیلی ہندوستان کی توہین ہے۔ لیکن پورا ملک ایک ’سمجھوتہ کرنے والا وزیر اعظم‘ ہونے کا خمیازہ بھگت رہا ہے، جن کو انسٹاگرام ریل سے فرصت ہی نہیں ہے۔‘‘ کانگریس نے کہا کہ ’’ٹرمپ کے ساتھ اپنی میٹنگ میں وزیر اعظم مودی اس معاملے کو اٹھا پانے کی ہمت نہیں کر پائے لیکن ایک بات صاف ہے کہ امریکہ نے مودی کی کوئی بڑی نس دبائی ہوئی ہے۔‘‘
Published: undefined
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined