قومی خبریں

سالانہ امر ناتھ یاترا: ڈی جی سی آر پی ایف نے سیکورٹی تیاریوں کا جائزہ لیا

ڈائریکٹر جنرل سی آر پی ایف 'سوجوئے لال تھاوسن' نے سالانہ امر ناتھ یاترا کے سلسلے میں سیکورٹی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ڈی جی کو یاترا کے دوران پیرا ملٹری فورسز کی تعیناتی کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر</p></div>

تصویر ٹوئٹر

 

سری نگر: سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل 'سوجوئے لال تھاوسن' نے سالانہ امر ناتھ یاترا کے سلسلے میں سیکورٹی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ڈی جی کو یاترا کے دوران پیرا ملٹری فورسز کی تعیناتی کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔

اطلاعات کے مطابق سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل 'سوجوئے لال تھاوسن' نے سالانہ امر ناتھ یاترا کے لئے سیکورٹی تیاریوں کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔

Published: undefined

ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران سی آر پی ایف چیف کو بھگوتی نگر سے لے کر پوترا گھپا تک پیرا ملٹری فورسز کی تعیناتی کے بارے میں جانکار ی فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا کہ سی آر پی ایف اہلکار چپے چپے پر تعینات کئے گئے ہیں۔ میٹنگ کے دوران سی آر پی ایف سربراہ نے کہاکہ سالانہ امر ناتھ یاترا کو خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات کئے گئے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہاکہ یاترا کے دوران یاتریوں کو سبھی سہولیات میسر رکھنے کی خاطر بھی تمام تر انتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر سی آر پی ایف چیف کو کویک ایکشن ٹیم کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی۔ بتادیں کہ امسال سالانہ امر ناتھ یاترا کے دوران تین سو پیرا ملٹری فورسز کی کمپنیاں تعینات کردی گئی ہیں۔

Published: undefined

یکم جولائی سے شروع ہونے والی سالانہ امر ناتھ یاترا کو خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر پیرا ملٹری فورسز کے ساتھ ساتھ ، بی ایس ایف، آئی ٹی بی پی ، سی آئی ایس ایف، جموں وکشمیر پولیس اور فوج کی تعیناتی بھی عمل میں لائی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined