
چندربابو نائیڈو / آئی اے این ایس
آندھرا پردیش میں برسراقتدار تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) نے خواتین سے متعلق ایک انتہائی اہم اور بڑا فیصلہ لیا ہے۔ پارٹی نے طے کر لیا ہے کہ آنے والے انتخابات میں خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن فراہم کیا جائے گا۔ اس فیصلے کو پارٹی کی طرف سے خواتین کی خود مختاری کی سمت میں ایک بہت ہی بڑا اور اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
پارٹی کے کارگزار صدر نارا لوکیش کی طرف سے ’مہاناڈو‘ پروگرام کے دوران یہ تجویز رکھی گئی۔ انھوں نے اس بارے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ کئی سیاسی پارٹیاں خواتین کے لیے ریزرویشن کی بات تو کر رہی ہیں، لیکن حقیقی معنوں میں خواتین کو آگے بڑھانے کا کام نہیں کرتی ہیں۔ انھوں نے صاف لفظوں میں کہا کہ ان کی پارٹی صرف باتیں نہیں کرتی، بلکہ زمین پر فیصلہ لینے میں بھروسہ کرتی ہے۔
Published: undefined
نارا لوکیش نے اعلان کیا کہ 2029 کے لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات میں پارٹی 33 فیصد سیٹوں پر خواتین کو ٹکٹ دے گی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ چاہے ملک میں خواتین ریزرویشن قانون نافذ ہو یا نہ ہو، ان کی پارٹی اپنے فیصلے پر قائم رہے گی۔ اپنے خطاب میں نارا لوکیش نے کہا کہ یہ صرف انتخابی وعدہ نہیں بلکہ ذمہ داری ہے۔ ان کے مطابق سیاست اور حکومت میں خواتین کی شراکت داری بڑھنا بے حد ضروری ہے۔ آنے والے وقت میں خواتین کو صرف منصوبوں کا فائدہ لینے تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ فیصلہ لینے والے کردار میں بھی آگے آنا چاہیے۔
Published: undefined
لوکیش نے تیلگو دیشم پارٹی کے بانی این ٹی راماراؤ اور وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو کے کاموں کا بھی ذکر اپنے خطاب کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ پارٹی ہمیشہ سے خواتین کو برابری کا درجہ دینے کے حق میں رہی ہے۔ تعلیم، روزگار اور مقامی بلدیوں میں خواتین کو آگے بڑھانے کے لیے پہلے بھی کئی فیصلے لیے گئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined