قومی خبریں

آندھرا پردیش: کرکٹر امباتی رائیڈو نے ’سیاسی اننگ‘ کا کیا آغاز، جگن موہن ریڈی کی پارٹی میں شامل

وائی ایس آر کانگریس چیف جگن موہن ریڈی کی موجودگی میں سابق کرکٹر امباتی رائیڈو نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی، رائیڈو نے ایسے وقت میں سیاسی اننگ شروع کی ہے جب لوک سبھا انتخاب کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>امباتی رائیڈو، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

امباتی رائیڈو، تصویر سوشل میڈیا

 

سابق ہندوستانی کرکٹر امباتی رائیڈو نے سیاسی اننگ کا آغاز کر دیا ہے۔ انھوں نے آندھرا پردیش کی سیاست میں قدم رکھا ہے۔ 37 سالہ رائیڈو آج جگن موہن ریڈی کی پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد ایسی امید ظاہر کی جا رہی تھی کہ وہ سیاسی اننگ کی شروعات کر سکتے ہیں، اور جمعرات (28 دسمبر) کو وہ باضابطہ طور پر وائی ایس آر کانگریس پارٹی میں شامل ہو گئے۔

Published: undefined

امباتی رائیڈو آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ اور وائی ایس آر کانگریس چیف جگن موہن ریڈی کی موجودگی میں پارٹی میں شامل ہوئے۔ رائیڈو ایسے وقت میں پارٹی میں شامل ہوئے ہیں جب سبھی پارٹیاں آئندہ لوک سبھا انتخاب کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ایسے میں سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا پارٹی انھیں لوک سبھا انتخاب میں ٹکٹ دینے کا ارادہ رکھتی ہے؟

Published: undefined

واضح رہے کہ امباتی رائیڈو نے آخری میچ 29 مئی کو انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے فائنل میں چنئی سپرکنگز کی طرف سے کھیلا تھا۔ سیاست میں آنے سے پہلے انھوں نے عوامی و سیاسی ایشوز کو سمجھنے کے لیے اپنے آبائی ضلع گنٹور کا دورہ کیا تھا اور لوگوں سے ملاقات بھی کی تھی۔

Published: undefined

بہرحال، ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق امباتی رائیڈو نے 27 دسمبر کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’میں عوام کی خدمت کرنے کے لیے جلد ہی آندھرا پردیش کی سیاست میں قدم رکھوں گا۔ سیاست میں آنے سے پہلے میں نے لوگوں کی نبض جاننے اور ان کے مسائل کو سمجھنے کے لیے ضلع کے الگ الگ حصوں کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا تھا کہ ’’میں ایک ٹھوس پلاننگ لے کر آؤں گا کہ سیاست میں کس طرح جانا ہے اور میں کون سا پلیٹ فارم منتخب کروں گا۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ امباتی رائیڈو نے ہندوستان کی طرف سے 55 یک روزہ میچ کھیلے۔ اس دوران انھوں نے 47 سے زیادہ کی اوسط سے 1694 رن بنائے۔ یک روزہ کرکٹ میں رائیڈو نے 3 سنچری اور 10 نصف سنچری لگائی۔ اس دوران انھوں نے 3 وکٹ بھی اپنے نام کیے۔ ٹی-20 مقابلوں کی بات کریں تو انھوں نے 6 میچوں میں ہندوستان کی نمائندگی کی اور 10.50 کی اوسط سے 42 رن بنائے۔ اس کے علاوہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں رائیڈو نے 6151 رن اور لسٹ اے میں 5607 رن بنائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined