قومی خبریں

آندھرا میں ملاوٹی دودھ کا معاملہ: اموات کی تعداد 13 ہوئی، مزید 7 افراد زیر علاج، دودھ فروش گرفتار

آندھرا پردیش کے راجمندری شہر میں دودھ میں ملاوٹ کا معاملے طول پکڑتا جارہا ہے جس کی وجہ سے اب تک 13 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور اسے استعمال کرنے والے نصف درجن سے زائد لوگ اب بھی اسپتال میں بھرتی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فوئل فوٹو</p></div>

فوئل فوٹو

 

 آندھرا پردیش کے راجمندری شہر میں دودھ میں ملاوٹ کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔ کیونکہ ایک اور شخص گردے کی سنگین خرابی کی وجہ سے اسپتال میں دم توڑ گیا۔ خبر کے مطابق راجمندری شہر کے سوروپ نگر علاقے کی رہنے والی خاتون کو 16 فروری کو مبینہ طور پر ملاوٹی دودھ پینے کے بعد گردے کی سنگین خرابی کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

Published: undefined

تین بچوں سمیت 7 افراد اب بھی سنگین گردے کے مسائل میں مبتلا ہیں۔ چوڈیشور نگر اور سوروپ نگر کے رہنے والے لوگ ایک ہی دکاندار کے ذریعہ سپلائی کئے گئے ملاوٹی دودھ کا استعمال کرنے کے بعد بیمار ہو گئے۔ مشرقی گوداوری کے ضلع کلکٹر کریتی چیکوری کے مطابق 20 لوگوں کو ایتھیلین گلائکول والا ملاوٹی دودھ استعمال کرنے کے بعد گردے کی خرابی کا سامنا کرنا پڑا۔

Published: undefined

کلکٹر نے بتایا کہ 16 فروری کو ملاوٹی دودھ پینے والے کچھ لوگوں کو پیشاب میں رکاوٹ اور گردے سے متعلق مسائل کی وجہ سے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا تھا۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب تاڈی کرشناوینی (76) کی کاکیناڈا سرکاری اسپتال میں علاج کے دوران 22 فروری کو موت ہوگئی۔ متوفی کے بیٹے کی رپورٹ کی بنیاد پر راجمندری ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا۔

Published: undefined

تحقیقات کے تحت متاثرین کے خون کے نمونے، ملاوٹ شدہ دودھ اور دہی اور نرسا پورم میں ورالکشمی ملک سینٹر کے ذریعہ چلائے جانے والے دودھ سینٹر کا دودھ فریزر اور دیگر سامان فرانزک سائنس لیبارٹری، ریجنل فارنسک سائنس لیبارٹری اور دیگر لیبارٹریوں کو بھیجا گیا۔ کلکٹر کے مطابق تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ گنیشور راؤ (37) نے نرسا پورم گاؤں میں 43 کسانوں سے دودھ اکٹھا کیا اور اسے اپنے گھر میں دو کنٹینروں والے فریزر میں اسٹور کیا۔ بعد میں اسے کین میں ڈال کرچوڈیشور نگر اور سوروپ نگر کے لوگوں کو سپلائی کیا۔

Published: undefined

صارفین نے دودھ کے کڑوے ذائقے کی شکایت کی تو بیچنے والے نے دیکھا کہ فریزر میں لیکیج ہورہا ہے اور اس کی شہر کی ایک ورکشاپ میں مرمت کرائی۔ ایف ایس ایل اور آر ایف ایس ایل لیبز کی 5 رپورٹوں اور فرانزک سائنس کے مطابق لوگوں کی موت ملاوٹی دودھ میں موجود زہریلے ایتھیلین گلائکول پینے کے سبب گردے کی سنگین خرابی کی وجہ سے ہوئی۔ ملزم گنیشور کو گرفتار کر کے عدالتی ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined