قومی خبریں

امروہہ: دلت نوجوان کی حراست میں موت پر مہا پنچایت، شرکا نے کیا برہمی کا اظہار

منڈی دھنورا علاقے بستی مستقم شیر پور گاؤں میں منعقد پنچایت میں مقررین نے ملزم پولس اہلکاروں کی فوری گرفتار اور بالکشن کی بیوہ کُنتی کو سرکای نوکری کے ساتھ ڈیڑھ کروڑ روپئے کے معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر 
علامتی تصویر

امروہہ: اترپردیش کے ضلع امروہہ میں حال ہی میں پولیس حراست میں دلت نوجوان بالکشن جاٹو کی موت کے سلسلے میں سنیچر کو یہاں آہو دلت مہاپنچایت نے ریاستی حکومت کی من مانی اور پولیس کی زیادتی والی پالیسیوں کو لیکر اپنے سخت غصے کا اظہار کیا ہے۔

منڈی دھنورا علاقے بستی مستقم شیر پور گاؤں میں منعقد پنچایت میں مقررین نے ملزم پولیس اہلکاروں کی فوری گرفتار اور بالکشن کی بیوہ کُنتی کو سرکای نوکری کے ساتھ ڈیڑھ کروڑ روپئے کے معاوضہ دینے وپورے معاملے کی اعلی سطحی جانچ کرانے کا ہم آواز ہوکر مطالبہ کیا۔

پنچایت سے اپنے خطاب میں مقررین نے حکومت کو دلت مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ بربر طریقے سئ پٹائی کی وجہ سے پولیس کی حراست میں دلت نوجوان بالکشن کی موت کے نامزد چھ قتل کے ملزموں کو فورا گرفتار کیا جائے۔ متأثرہ کنبے کو انصاف دلانے کے لیے دلت سماج کے اپیل پر سنیچر کو ہزاروں کی تعداد میں خاتون۔مرد اور نوجوان اکٹھا ہوئے تھے۔ چونکہ دلت مہاپنچایت کے آرگنائزڈاکٹر ڈی پی سنگھ کو پولیس نے رات میں ہی نظربند کردیا تھا۔ اس لئے مہاپنچایت میں مقرریں نے ان کی غیرموجودگی میں ایجنڈا پڑھ کر سنایا۔

Published: 29 Dec 2018, 7:10 PM IST

اس موقع پر خصوصی مقرر ستویر سنگھ جاٹو نے اترپردیش حکومت اور پولیس کے ذریعہ دلت استحصال پر اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس حراست میں بیوہ کُنتی کا سہاگ اجاڑنے والے قصووار پولیس اہکار کر گرفتار کیا جائے اور بلاتاخیر بیوہ کنتی کو سرکاری نوکری دی جائے۔ بچوں کی تعلیم کے ساتھ ڈیڑھ کروڑ روپئے معاوضہ کے طور پر دئےجائیں۔ پنچایت میں انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ دلتوں کے مفادات کی اندیکھی کرنے کی صورت میں سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
قابل ذکر ہے کہ تین دن قبل امروہہ میں پولیس حراست میں دلت نوجوان بالکشن کی موت ہوگئی تھی۔ اس حادثے سے مشتعل افراد نے ملزم پولیس اہکاروں کے خلاف قتل کا معامہ درج کرنے کے مطالبہ کے ساتھ کئی گھنٹوں تک سڑک پر جام کیا تھا۔ بعد میں چھ پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Published: 29 Dec 2018, 7:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 29 Dec 2018, 7:10 PM IST

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز