بیرون ملک میں بیٹھے بدنام زمانہ گینگسٹر ہیپی پسیا نیلی نے امرتسر واقع مجیٹھا تھانہ میں بدھ کی دیر شب ہوئے دھماکہ کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ ملزم نے خالصتان تنظیم ببر خالصہ کی پوسٹ وائرل کی ہے۔ ساتھ ہی اس نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ وہ اس سے بھی بڑی وارداتوں کو انجام دینے کی تیاری میں ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ مجیٹھا تھانہ میں دھماکہ بدھ کی شب تقریباً 11 بجے ہوا تھا۔ اس دھماکہ کے بعد علاقہ میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا تھا۔ جمعرات کی صبح دھماکہ والی جگہ پر صاف صفائی کروا دی گئی ہے۔ جائے حادثہ پر تھانہ انچارج کے کمرے میں شیشے ٹوٹے پڑے ہوئے تھے اور دھماکہ کی وجہ سے سامان سب بھی بکھر گیا تھا۔ ایس ایس پی چرنجیت سنگھ نے اندیشہ ظاہر کیا تھا کہ حادثہ ٹائر پھٹنے کی وجہ سے ہوا ہے، لیکن جائے حادثہ کا معائنہ کرنے کے بعد صاف پتہ چل رہا تھا کہ یہ ٹائر پھٹنے کا واقعہ نہیں ہو سکتا۔
Published: undefined
اب جبکہ ہیپی پسیا نے دھماکے کی ذمہ داری لے لی ہے، تو سب کچھ صاف ہوتا نظر آ رہا ہے۔ جو خبریں سامنے آ رہی ہیں اس میں بتایا جا رہا ہے کہ مجیٹھا تھانہ کے اندر ایک نامعلوم شخص نے ہینڈ گرینیڈ پھینکا تھا۔ گرینیڈ تھانہ کے بالکل اندر کھلی جگہ پر پھینکا گیا جس کے بعد زبردست دھماکہ ہوا۔ حرکت میں آئی پولیس نے فوراً تھانہ کے گیٹ کو بند کر لیا اور حالات کو سنبھالنے کی کوشش کی۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ ہیپی پسیا نے ہی کچھ دن قبل اجنالا تھانہ کے باہر آئی ای ڈی رکھوا کر تھانے کو اڑانے کا منصوبہ بنایا تھا۔ غور کرنے والی بات یہ بھی ہے کہ 6 دن قبل ہی ضلع شہری علاقے میں بند پڑی چوکی گربخش نگر پر بھی گرینیڈ پھینک کر دھماکہ کیا گیا تھا۔ اس سے قبل 24-23 نومبر کی شب کو تھانہ اجنالا کے باہر آئی ای ڈی لگا کر اڑانے کا منصوبہ کا انکشاف ہوا تھا۔ گزشتہ 15 دنوں میں یہ تین واقعات ہو چکے ہیں۔ ابھی تک پولیس ان واقعات کے ملزم کا پتہ نہیں لگا سکی ہے، نہ ہی کوئی گرفتاری سامنے آئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined