
تصویر بشکریہ آئی اے این ایس
انتخابات کے بعد کا تمل ناڈو میں ڈارمہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا اب جمعہ یعنی8 مئی کو دیر گئے اس وقت سامنے آیا جب تمل ناڈو ویٹری کزگم یعنی ٹی وی کےکے سربراہ وجے آج یعنی 9 مئی کو حلف اٹھانے والے تھے، لیکن وی سی کےنے آخری لمحات میں اپنی حمایت واپس لے لی۔ نتیجتاً گورنر راجندر آرلیکر کو حلف برداری کے سرکاری اعلان میں تاخیر کرنا پڑی۔نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ کانگریس پارٹی نے اپنے پانچ ایم ایل ایز کو چنئی سے بنگلور منتقل کر دیا ہے۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق، گورنر آرلیکر ابھی بھی وی سی کے کی جانب سے حمایت کے خط کا انتظار کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے، وجے نے تیسری بار راج بھون کا دورہ کیا اور انہیں 116 ایم ایل ایز کی حمایت کا خط پیش کیا۔ تاہم، یہ تعداد اب بھی حکومت کے لیے مطلوبہ اکثریت سے دو کم ہے۔
Published: undefined
اس سے پہلے، یہ اطلاع ملی تھی کہ وی سی کےاور آئی یو ایم ایل نے ٹی وی کے کو اپنا تعاون بڑھا دیا ہے، جس سے وجے کے اتحادیوں کی تعداد 121 ہو گئی ہے۔ اس کی بنیاد پر، آج یعنی9 مئی کو صبح 11 بجے وجے کی حلف برداری کی تقریب کے بارے میں بات چیت ہوئی تھی۔ تاہم، واقعات نے ایک نیا رخ اختیار کیا جب آئی یو ایم ایل نے ٹی وی کےحکومت کی حمایت کرنے کی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ وہ ڈی ایم کےکے ساتھ رہے گی۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق تمل ناڈو ویٹری کزگم کے رہنما وی سی کےکے سربراہ تھول تھرومالاوان سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن وہ ابھی تک لا پتہ ہے۔ راج بھون نے کہا کہ گورنر کا دفتر حلف برداری کی تقریب کا اعلان وی سی کے کی جانب سے حمایت کا باضابطہ خط موصول ہونے کے بعد ہی کرے گا۔ ادھر پارٹی تمل ناڈو ویٹری کزگم کی حمایت کا فیصلہ آج یعنی 9 مئی کو کرے گی۔
Published: undefined
تھلاپتی وجے کی پارٹی، تاملگا ویٹری کزگم (TVK) کو کانگریس، سی پی آئی، اور سی پی آئی (ایم) کی حمایت حاصل ہے۔ یہ بات قابل غور ہے کہ VCK، CPI، اور CPI(M) پہلے DMK کے اتحادی تھے۔ تقریب حلف برداری میں تاخیر کی وجہ آخری لمحات کے سیاسی مذاکرات کو بھی بتایا جا رہا ہے۔
Published: undefined
اے ایم ایم کے کے جنرل سکریٹری دیناکرن نے کہا، "میں آے آئی ڈی ایم کے کی حمایت کر رہا ہوں۔ میں نے حکومت بنانے کے لیے ایڈاپڈی پلانی سوامی کی حمایت میں یہ خط پیش کیا تھا۔ ہمارے ایم ایل اے کامراج نے بھی اس پر دستخط کیے اور اسے اپنے سکریٹری کے ذریعے بھیجا تھا۔ جب میں نے ٹی وی کےکو دیکھا تو میں حیران رہ گیا کیونکہ اس میں ایک مختلف خط تھا، شاید ایک فرضی خط یا ممکنہ طور پر ہارس ٹریڈنگ کی کوشش تھی۔"
Published: undefined
انہوں نے کہا، "میں نے اپنے ایم ایل اے کو فون کیا لیکن ان تک نہیں پہنچ سکا، انہوں نے شام ساڑھے 6 بجے کے قریب خط پر دستخط کر کے اسے یہاں بھیج دیا تھا۔ جب میں نے ٹی وی پر دیکھا کہ ہماری پارٹی نے وجے کی حمایت کی ہے، تو میں حیران رہ گیا۔ اس لیے میں نے گورنر سے ملاقات کا وقت طے کیا اور انہیں خط سونپا اور ان سے معاملے کی تحقیقات کرنے کی درخواست کی۔" "میرے خیال میں یہ جعلی ہے یا ہارس ٹریڈنگ کا معاملہ ہے۔ انہیں اس کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔"
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined