قومی خبریں

بدھائی ہو: امیتابھ بچن نے نم آنکھوں سے لکھا نینا گپتا کو خط

امیتابھ بچن کی آنکھوں میں اس فلم کو دیکھنے کے بعد خوشی کے آنسو آ گئے اور وہ نینا گپتا کو خط لکھے بغیر نہیں رہ سکے۔ اس خط میں انھوں نے نینا گپتا کی اداکاری کا تذکرہ کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

فلم ’بدھائی ہو‘ تقریباً 125 کروڑ کا کاروبار کر چکی ہے اور اب بھی کئی ملٹی پلیکس سے ہٹائی نہیں گئی ہے۔ محض 20 کروڑ کے بجٹ والی اس فلم کی تعریف پہلے دن سے ہی لوگ کر رہے تھے اور ماؤتھ پبلسٹی کا مثبت اثر یہ دیکھنے کو ملا کہ ’ٹھگس آف ہندوستان‘ جیسی میگا اسٹار فلم ریلیز ہونے کے بعد بھی لوگ ’بدھائی ہو‘ دیکھنے کے لیے جا رہے ہیں۔ اَب امیتابھ بچن نے اس فلم کی تعریف میں نینا گپتا کو خط لکھا ہے جس سے نینا گپتا بہت خوش ہیں۔ انھوں نے یہ خط اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر بھی کیا ہے۔

Published: 16 Nov 2018, 10:09 AM IST

دراصل امیتابھ بچن کی آنکھوں میں اس فلم کو دیکھنے کے بعد خوشی کے آنسو آ گئے اور وہ نینا گپتا کو خط لکھے بغیر نہیں رہ سکے۔ اس خط میں انھوں نے نینا گپتا کی اداکاری کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انھوں نے اپنا کردار بخوبی نبھایا۔ وہ لکھتے ہیں کہ ’’ابھی آپ کی فلم بدھائی ہو دیکھی، اور آپ کے کام کی تعریف کے لیے یہ خط اور پھول۔ کس قدر ٹھہری ہوئی ہے آپ کی اداکاری۔ ٹھہراؤ، اداکاری میں بہت مشکل ہوتا ہے۔‘‘ امیتابھ بچن نے اس طرح کی فلم کرنے پر نینا گپتا کو مبارکباد بھی پیش کی۔

Published: 16 Nov 2018, 10:09 AM IST

نینا گپتا نے بھی اس خط اور پھول کے لیے امیتابھ بچن کا شکریہ ادا کرنے میں تاخیر نہیں کی۔ انھوں نے لکھا کہ ’’آپ سے یہ خط اور پھول پا کر آنکھیں خوشی سے بھر گئیں۔ بہت بہت شکریہ امیتابھ بچن سر۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ فلم ’بدھائی ہو‘ کو فلم ناقدین کی بھی خوب تعریف مل رہی ہے اور اس میں آیوشمان کھرانہ، نینا گپتا، گجراج راؤ اور سانیا ملہوترا نے شاندار اداکاری کا نمونہ پیش کیا ہے۔

Published: 16 Nov 2018, 10:09 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 16 Nov 2018, 10:09 AM IST