قومی خبریں

سی اے اے پر امت شاہ کا چیلنج قبول، جب چاہیں بحث کر لیں: اکھلیش

اکھلیش یادو نے شہریت (ترمیمی) قانون اور این آر سی پر امت شاہ کے بحث کرنے کے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ضمن میں بی جے پی لیڈروں سے بحث کرنے کو تیار ہیں، وہ جب چاہے بحث کر سکتے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ وسابق و زیر اعلی اکھلیش یادو نے شہریت (ترمیمی) قانون اور این آر سی پر امت شاہ کے بحث کرنے کے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ضمن میں بی جے پی لیڈروں سے بحث کرنے کو تیار ہیں، وہ جب چاہے بحث کر سکتے ہیں۔

Published: 22 Jan 2020, 7:11 PM IST

سابق وزیراعلی نے کہا کہ ’’ میں بی جے پی لیڈروں سے سی اے اے اور این آر سی پر بحث کرنے کو تیار ہوں لیکن بی جے پی کو اقتصادی سست روی،بے روزگاری، غربت اور حکومت کی ہراسانی کے بموجب مرنے والے افراد کے مسائل پر بھی ڈبیٹ کرنا چاہئے‘‘۔
چھوٹے لوہیا کے نام سے مشہورجنیشور مشرا کی برسی کے موقع پر منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتےہوئے اکھلیش یادو نے کہا بی جے پی حکومت دستور ہند سے کھلواڑ کررہی ہے۔ملک کا ہر شہری سی اے اے کے خلاف احتجاج کررہا ہے۔ یہ پہلی بار ہے جب مذہب کی بنیاد پر کوئی قانون بنایا گیا ہے۔

Published: 22 Jan 2020, 7:11 PM IST

ذات پر مبنی مردم شماری کرانے کے اپنے مطالبے کو دہراتے ہوئے سابق وزیر اعلی نے مزید کہا کہ سی اے اے جیسا متنازع قانون لاکر بی جے پی نے ملک کو شرمسار کیا ہے۔سی اے اے کے خلاف ہورہے احتجاجات کا دائرہ وسیع ہوکر پورے ملک اور دنیا کے دوسرے حصوں میں بھی پھیل گیا ہے۔خواتین کی قیادت میں ہونے والے یہ احتجاج اس بات کے بین ثبوت ہیں کہ عوام اس قانون کے خلاف ہیں۔

Published: 22 Jan 2020, 7:11 PM IST

اکھلیش یادو نے وزیر داخلہ کی جانب سے سی اے اے پر ہونے والے احتجاج کے ضمن میں قابل اعتراض زبان کا استعمال کرنے اور عوام کو چیلنج دینے پر ان کی مذمت کی۔جنیشور مشرا کے بارے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چھوٹے لوہیا ایک عظیم سماجی لیڈر تھے اور ہمارے والد ان کے بیڑے پیروکاروں میں سے ہیں۔عظیم سماجی لیڈر نے ملک کی ترقی میں کافی حصہ داری ہے۔

Published: 22 Jan 2020, 7:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 22 Jan 2020, 7:11 PM IST