قومی خبریں

امت شاہ نے ہریانہ کے وزیر انل وج کو 8 منٹ کے تقریر میں 4 مرتبہ ٹوکا، کہا- ’یہ وہ جگہ نہیں جہاں لمبی تقریریں کی جائیں!‘

امت شاہ نے کہا کہ انل جی آپ کو محض 5 منٹ دئے گئے لیکن آج ابھی تک ساڑھے 8 منٹ سے زیادہ بول چکے ہیں، جلد از جلد اپنی تقریر ختم کریں۔ اتنی لمبی تقریر کی ضرورت نہیں ہے

ویڈیو گریب
ویڈیو گریب 

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی جانب سے ہریانہ کے وزیر داخلہ انل وج کی برسرعام سرزنش کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ این ڈی ٹی وی پر شائع رپورٹ کے مطابق امت شاہ نے مقررہ وقت سے زیادہ دیر تک تقریر کرنے پر انل وج کی سرزنش کی۔ یہ معاملہ ہریانہ کے سورج کنڈ میں منعقدہ چنتن شیویر میں پیش آیا، جہاں امت شاہ سمیت بی جے پی کے کئی سینئر لیڈر اور بی جے پی حکومت والی ریاستوں کے کئی وزرائے اعلیٰ موجود تھے۔

Published: undefined

تقریب کے دوران امت شاہ نے ساڑھے 8 منٹ کی تقریر کے دوران وج کو 4 مرتبہ ٹوکا۔ خیال رہے کہ انل وج کو تقریر ختم کرنے کے لیے 5 منٹ کا وقت دیا گیا تھا لیکن وہ 8 منٹ بعد بھی نہیں رکے۔ شیڈول کے مطابق پہلے انل وج کو استقبالیہ پیش کرنا تھا، اس کے بعد ریاست کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کو اہم نکات پر بات کرنی تھی، ان دونوں لیڈروں کی تقریر کے بعد وزیر داخلہ امت شاہ کو اپنی تقریر کرنی تھی۔

Published: undefined

امید کی جا رہی تھی کہ وج اس پروگرام میں اپنی شرکت کے لیے امت شاہ سے اظہار تشکر کریں گے اور اپنی تقریر ختم کر دیں گے لیکن وج نے ہریانہ کی تاریخ، سبز انقلاب میں اس کی شراکت، اولمپکس میں ریاست کی کارکردگی اور ریاستی حکومت کی طرف سے بنائے گئے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے جیسے مسائل کے بارے میں بات کرنا شروع کی۔

Published: undefined

امت شاہ انل وج سے کچھ فاصلے پر بیٹھے تھے۔ چنانچہ پہلے تو انہوں نے انہیں تقریر ختم کرنے کا اشارہ کیا لیکن جب وہ پھر بھی باز نہ آئے تو شاہ نے بالآخر ان کے پاس ایک نوٹ بھجوایا، جس میں تاکید کی گئی کہ وہ اپنی تقریر جلد ختم کریں لیکن جب اس کے بعد بھی وج نہیں رکے تو امت شاہ نے اپنا مائیک آن کیا اور ایک دو بار انگلی سے آواز پیدا کرتے ہوئے وِج کو تقریر ختم کرنے کا اشارہ کیا لیکن اس سب کے بعد بھی وج تقریر کرتے رہے۔

آخر کار امت شاہ نے کہا ’’انل جی! آپ کو صرف 5 منٹ کا وقت دیا گیا تھا لیکن آپ اب تک ساڑھے 8 منٹ سے زیادہ بول چکے ہیں۔ اب جلدی سے اپنی بات ختم کریں۔ یہ وہ جگہ نہیں ہے جہاں آپ کو اتنی لمبی تقریر کرنے کی ضرورت ہو۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined