جئے رام رمیش، تصویر سوشل میڈیا
ادھو ٹھاکرے کی شیوسینا میں ٹوٹ پھوٹ کی خبروں کے درمیان کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری اور راجیہ سبھا رکن جئے رام رمیش نے مرکزی وزیر داخلہ پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے امت شاہ پر اپوزیشن لیڈران کو ہدف بنانے اور جمہوریت کے وقار کو مجروح کرنے کا سنگین الزام عائد کیا۔ ساتھ ہی کہا کہ وہ مسلسل اپوزیشن پر حملہ کر اسے نقصان پہنچا رہے ہیں۔
Published: undefined
جئے رام رمیش نے 17 جون کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری کردہ ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ وزیر داخلہ نہ صرف اپوزیشن پر لگاتار حملے کر رہے ہیں بلکہ ہندوستانی جمہوریت کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’وہ (امت شاہ) یہ سب 17 اپریل 2026 کو لوک سبھا میں ہونے والی اپنی اس بے عزتی کا بدلہ لینے کے لیے کر رہے ہیں، جب وہ حد بندی بل منظور نہیں کروا سکے تھے۔‘‘
Published: undefined
کانگریس لیڈر نے وزیر داخلہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے کئی لیڈران کو اپنی طرف مائل کر رہے ہیں جو صرف 2 سال قبل ہی بی جے پی مخالف مضبوط ایجنڈے کے تحت منتخب ہو کر آئے تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں (اپوزیشن لیڈران کو) بی جے پی میں شامل ہونے پر جو فوائد دیے جا رہے ہیں، وہ حیرت انگیز ہیں۔
Published: undefined
ممتا بنرجی کی ترنمول کانگریس میں جاری اختلافات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے جئے رام رمیش نے کہا کہ وزیر داخلہ ایک مکمل مفاد پرستانہ مہم چلا رہے ہیں، جو نہایت منظم ہے اور میوچوئل فنڈ انڈسٹری کی طرح لوگوں کی ضرورتوں کے مطابق مختلف اسکیمیں اور پروڈکٹس پیش کرتی ہے۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ نے مزید کہا کہ ان کی غیر اخلاقیت کی کوئی حد نہیں، لیکن وہ اپنے اصل مقصد میں کامیاب نہیں ہو پائیں گے۔
Published: undefined
اس سے قبل جئے رام رمیش نے وزیر داخلہ پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے ترنمول کانگریس کے 20 باغی اراکین پارلیمنٹ کو الگ کر کے نیشنلسٹ سٹیزنز پارٹی آف انڈیا (این سی پی آئی) میں شامل کرانے کی سازش رچی۔ کانگریس جنرل سکریٹری نے یہ بھی کہا کہ اس قدم کا مقصد لوک سبھا میں این ڈی اے کی طاقت میں اضافہ کرنا تھا۔ وہ مزید کہتے ہیں کہ اس قسم کی سازشیں ہندوستان میں جمہوری اقدار کے لیے ایک بڑا دھچکا ہیں۔
Published: undefined
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined