
آئی اے این ایس
نئی دہلی: مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور عالمی توانائی منڈی میں بے یقینی کے ماحول کے درمیان مرکزی حکومت نے اتوار کو واضح کیا ہے کہ ہندوستان میں پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے اور شہریوں کو گھبراہٹ میں خریداری یا گیس سلنڈر کی غیر ضروری بُکنگ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
Published: undefined
پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ ملک کی تمام ریفائنریاں گھریلو مانگ کو پورا کرنے کے لیے اعلیٰ صلاحیت کے ساتھ کام کر رہی ہیں اور اس وقت ایندھن کی فراہمی میں کسی قسم کی کمی کی اطلاع نہیں ہے۔ وزارت کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی باقاعدہ سپلائی جاری ہے اور انڈین آئل، بھارت پٹرولیم اور ہندوستان پٹرولیم جیسی تیل فروخت کرنے والی کمپنیوں کے ریٹیل مراکز پر ایندھن کی قلت کی کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ ملک میں خام تیل کا مناسب ذخیرہ بھی برقرار رکھا گیا ہے تاکہ کسی ہنگامی صورت حال میں رسد متاثر نہ ہو۔ حکومت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر دھیان نہ دیں اور گھبراہٹ میں ایندھن یا گیس کی بُکنگ سے گریز کریں کیونکہ پورے ملک میں ایندھن کا مناسب ذخیرہ دستیاب ہے۔
Published: undefined
بیان کے مطابق حکومت گھریلو صارفین اور ترجیحی شعبوں جیسے اسپتالوں اور تعلیمی اداروں کو ایل پی جی کی فراہمی کو یقینی بنانے کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ اسی مقصد کے تحت ایل پی جی کی بُکنگ کے لیے شہریوں کو مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارم استعمال کرنے کی صلاح دی گئی ہے، جن میں آئی وی آر ایس کال، ایس ایم ایس بُکنگ، واٹس ایپ بُکنگ اور تیل کمپنیوں کے موبائل ایپلی کیشن شامل ہیں۔
وزارت نے یہ بھی بتایا کہ تیل کمپنیوں کی جانب سے آن لائن بُکنگ کو فروغ دیا جا رہا ہے اور صارفین کو گھبراہٹ میں بُکنگ نہ کرنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔ اسی دوران اتوار کے دن بھی کئی ایل پی جی تقسیم کاروں کے دفاتر کھلے رکھے گئے ہیں تاکہ سپلائی کے نظام میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔
Published: undefined
حکومت کے مطابق موجودہ جغرافیائی و سیاسی صورت حال کے پیش نظر ایل پی جی کی فراہمی پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کو تقریباً 88.8 لاکھ ایل پی جی بُکنگ درج کی گئیں جبکہ ہفتہ کو یہ تعداد کم ہو کر تقریباً 77 لاکھ رہ گئی۔ اس دوران آن لائن بُکنگ کا تناسب بڑھ کر تقریباً 87 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ شہری علاقوں میں ایل پی جی سلنڈر کی بُکنگ کے درمیان وقفہ 25 دن جبکہ دیہی علاقوں میں 45 دن مقرر کیا گیا ہے تاکہ گیس کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس کے علاوہ متبادل ایندھن کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اضافی مٹی کے تیل کی فراہمی بھی کی گئی ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کے باوجود ملک میں ایندھن کی فراہمی مستحکم ہے اور شہریوں کو کسی بھی طرح کی کمی کا خدشہ نہیں ہونا چاہیے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined