قومی خبریں

’فحاشی پھیلا رہا امیزون‘، انڈر گارمنٹس پر بھگوان گنیش کی تصویر دیکھ کر بی جے پی لیڈر شائنا این سی حیران

انڈرگارمنٹ کے ڈیزائنر پر سوال اٹھاتے ہوئے شائنا این سی نے کہا کہ اس نے تو فحاشی کی ساری حدیں پار کر دی ہے، ڈیزائنر کے نام پر سماج میں گندگی پھیلائی جا رہی ہے، یہ کسی ڈیزائنر کا ہنر نہیں بلکہ گندگی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>شائنا این سی، تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/ShainaNC">@ShainaNC</a></p></div>

شائنا این سی، تصویر @ShainaNC

 

آن لائن شاپنگ پلیٹ فارم ’امیزون‘ پر فروخت کے لیے موجود ایک انڈر گارمنٹ تنازعہ کا سبب بن گیا ہے۔ تنازعہ کی وجہ ہے اس انڈر گارمنٹ پر موجود بھگوان گنیش کی تصویر۔ اب اس معاملے نے طول پکڑ لیا ہے اور بی جے پی لیڈر و مشہور فیشن ڈیزائنر شائنا این سی نے امیزون کو شدید پھٹکار لگائی ہے۔ انھوں نے امیزون اور انڈر گارمنٹ کے ڈیزائنر پر فحاشی پھیلانے کا الزام عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ اس طرح کی حرکتیں ناقابل قبول ہیں۔

Published: undefined

شائنا نے کمپنی اور ڈیزائنر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انڈر گارمنٹ پر بھگوان گنیش کی تصویر صرف سرخیوں میں آنے کے لیے بنائی گئی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’بھگوان گنیش میں ہم عقیدہ رکھتے ہیں۔ اس طرح کی حرکت قابل مذمت ہے اور قصورواروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ اس کے لیے صرف ڈیزائنر ہی نہیں بلکہ کمپنی بھی ذمہ داری ہے۔ عقیدہ سے جڑی چیزوں کا اس طرح سے غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔‘‘

Published: undefined

انڈرگارمنٹ کے ڈیزائنر پر سوال اٹھاتے ہوئے بی جے پی لیڈر نے کہا کہ اس نے تو فحاشی کی ساری حدیں پار کر دی ہے۔ ڈیزائنر کے نام پر سماج میں گندگی پھیلائی جا رہی ہے۔ یہ کسی ڈیزائنر کا ہنر نہیں بلکہ گندگی ہے۔ ڈیزائنر وہ ہوتا ہے جو لوگوں کو روزگار دیتا ہے، ڈیزائنر اپنے ہنر کا استعمال کر لوگوں کو اچھا اور بہترین لباس دستیاب کراتا ہے، لیکن اسے ہم کوئی ہنر نہیں کہیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ