قومی خبریں

آبروریزی متاثرہ دلت نابالغ لڑکی کو امانت اللہ خاں نے دو لاکھ روپے سے مدد کی

رکن اسمبلی امانت اللہ خاں نے اوکھلا اسمبلی حلقہ کے جسولہ علاقہ میں گزشتہ دنوں آبروریزی کی شکار ہونے والی دلت طبقہ سے متعلق نابالغ لڑکی کے گھر جا کر مدد کے طور پر دو لاکھ روپے کا چیک پیش کیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: رکن اسمبلی امانت اللہ خاں نے اوکھلا اسمبلی حلقہ کے جسولہ علاقہ میں گزشتہ دنوں آبروریزی کی شکار ہونے والی دلت طبقہ سے متعلق نابالغ لڑکی کے گھر جا کر مدد کے طور پر دو لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔ یہ اطلاع وقف بورڈ کی جاری کردہ ریلیز میں دی گئی ہے۔

Published: undefined

ریلیز کے مطابق اوکھلا اسمبلی حلقہ کے جسولہ علاقہ میں گزشتہ دنوں دلت طبقہ سے تعلق رکھنے والی ایک نابالغہ کے ساتھ عصمت دری کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں پولس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے کئی سخت دفعات کے علاوہ پاکسو ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ملزم نابالغ لڑکے کو جیل بھیج دیا۔ جس کے بعد متاثرہ خاندان پر ملزم کے خاندان کی جانب سے کچھ لے دیکر سمجھوتہ کرنے کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا تھا۔ حلقہ کے ممبر اسمبلی امانت اللہ خان کو جیسے ہی اس کی اطلاع ملی انہوں نے متاثرہ لڑکی اور اس کے خاندان والوں سے ملاقات کر کے حالات کا جائزہ لیا اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

Published: undefined

امانت اللہ خان نے ہفتہ کے روز جسولہ متاثرہ پریوار کے گھر جا کر دو لاکھ کا چیک نابالغہ رانی (بدلا ہوا نام) کے حوالے کرتے ہوئے اسے بالکل بھی نہ گھبرانے اور مضبوطی کے ساتھ قانونی لڑائی لڑنے کا حوصلہ دیا۔ امانت اللہ خان نے اس دوران ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سے قبل متاثرہ خاندان سے ملے تھے اور واقعہ کی پوری تفصیل لینے کے بعد اے سی پی، ایس ایچ او اور انہوں نے آئی او (تفتیشی افسر) سے بھی بات کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اس معاملہ میں پولس سے سخت سے سخت قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے مگر کیونکہ متاثرہ ایک غریب دلت خاندان سے تعلق رکھتی ہے جسکی وجہ سے یہ قانونی لڑائی لڑنے کے لئے بھی پوری طرح سے مضبوط نہیں ہیں اس لئے دہلی وقف بورڈ کی جانب سے دو لاکھ روپئے کا چیک انھیں دیا ہے اور اگر متاثرہ خاندان چاہے گا تو ان کے لئے عدالت میں وکیل کا بھی انتظام کیا جائے گا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ کہ متاثرہ کی پھوپھی نے انھیں بتایا کہ ملزم لڑکے کا تعلق دبنگ پریوار سے ہے اور وہ لوگ متاثرہ پر پیسوں کا لالچ دیکر سمجھوتہ کا دباؤ ڈال رہے ہیں۔ امانت اللہ خان نے کہا کہ انھوں نے اسی لئے دو لاکھ کا چیک متاثرہ کو دیا ہے تاکہ دباؤ میں یا پیسوں کی کمی کی وجہ سے وہ سمجھوتہ نہ کریں اور مضبوطی کے ساتھ اپنی لڑائی ملزمین کے خلاف لڑیں۔ امانت اللہ خان نے عصمت دری معاملہ میں نابالغ ملزمین کو جوینائل سسٹم کا فائدہ ملنے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس قانونی نظام میں اصلاح کی ضرورت ہے جس کا فائدہ عموما ملزمین اٹھا کر جلد چھوٹ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزم جب عصمت دری کر رہا ہے تو وہ نابالغ کیسے ہوا؟ انہوں نے واضح طور پر قانون میں ترمیم کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزمین کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہئے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ جسولہ کے ایک سرکاری اسکول کی 9 ویں جماعت کی طالبہ، جس کی عمر 15 سال ہے، کو یکم دسمبر کو پڑوس کا ہی ایک لڑکا جسکی عمر 16سال بتائی گئی ہے، بہلا پھسلاکر ایک خالی مکان میں لے گیا تھا جہاں اس کے دوست بھی موجود تھے۔ وہاں ملزم لڑکے نے پہلے تو کمرہ میں اسے بند رکھا پھر رات کو اسے پانی میں کچھ نشیلی شئے پلا کر اسکی عصمت دری کی گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined