قومی خبریں

الور گینگ ریپ: متاثرہ خاتون سے راہل گاندھی کی ملاقات، انصاف دلانے کی یقین دہائی

کانگریس صدر راہل گاندھی الور میں اجتماعی آبرو ریزی کا شکار ہوئی خاتون کے اہل خانہ سے ملاقات کے لئے تھانہ غازی پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

الور: کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی نے راجستھان میں الور ضلع کے تھانہ غازی کے نزدیک ایک گاؤں میں اجتماعی آبروریزی کی شکار اہل خانہ سے مل کر انہیں جلد انصاف دلانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے الور ضلع کے تھانہ غازی کے نزدیک ایک گاؤں میں مذکورہ متاثرہ کے گھر پہنچے۔ ان کے ساتھ راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت بھی تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں جلد ہی انصاف ملے گا اور جو بھی ذمہ دار ہوں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Published: undefined

بعد میں راہل گاندھی نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ان کے لئے یہ سیاسی مسئلہ نہیں ہے بلکہ سنگین معاملہ ہے۔ حادثے کے بعد انہوں نے وزیراعلی اشوک گہلوت کو فون کیا تھا اور اس معاملے میں ساری جانکاریاں حاصل کی تھیں۔ وہ 15 مئی کو آنا چاہتے تھے لیکن موسم خراب ہونے کی وجہ سے نہیں آپائے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے آج تھانہ غازی میں اجتماعی آبروریزی متاثرہ سے ملنے کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف ملے گا اور کسی بھی لڑکی کے ساتھ ایسے واقعات برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ انہوں نے اپنے دورہ کو سیاست سے متاثر بتائے جانے سے انکار کرتے ہوئے کہا ’’میرے لئے یہ معاملہ جذباتی مسئلہ ہے، اس میں کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے، نہ ہی میں یہاں سیاست کرنے آیا ہوں۔ میں نے جیسے ہی اس واقعہ کے بارے میں سنا، تب میں نے فوری طور پر وزیر اعلی اشوک گہلوت سے بات کی اور فوری کارروائی کی ہدایت دی‘‘۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے کہا کہ انہوں نے بہت سی چیزیں بتائی ہیں، جن کا میں یہاں ذکر کرنا نہیں چاہتا، وہ جلد انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں، جو انہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا ’’اس واقعہ کے بعد میں فوراً آنا چاہ رہا تھا، لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر آنہیں پایا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ الور یا ہندوستان کے کسی بھی کونے میں ایسے واقعات نہیں ہونے چاہیے۔ متاثرہ خاندان کو انصاف ملے گا اور قصورواروں کو سزا ملے گی۔

Published: undefined

وزیر اعلی گہلوت نے اس واقعہ کو سیاسی وجوہات سے چھپانے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے الزام کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں ایف آئی آر درج ہونے کے بعد فوری طور پر کارروائی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ہم نے پولس کو ہدایات دی کہ تھانوں میں ایف آئی آر درج نہیں ہونے پر پولس سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں ایف آئی آر درج کرائی جا سکتی ہے۔ ریاست میں خواتین سے متعلق اس طرح کے معاملات کی تحقیقات پولس کے سرکل افسر سطح کے افسر كریں گے۔ راہل گاندھی اور اشوک گہلوت نے متاثرہ خاندان کو نوکری دینے کا بھی یقین دلایا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined