قومی خبریں

کارپوریٹ انشورنس ایجنٹوں کو مزید کمپنیوں کے لیے کام کرنے کی اجازت

انشورنس ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف انڈیا (آئی آر ڈی اے آئی) نے جمعہ کو ملک کی انشورنس مارکیٹ میں کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے ضوابط میں کئی ترامیم کا اعلان کیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: انشورنس ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف انڈیا (آئی آرڈی اے آئی) نے جمعہ کو ملک کی انشورنس مارکیٹ میں کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے ضوابط میں کئی ترامیم کا اعلان کیا۔

Published: undefined

ریگولیٹرآئی آرڈی اے آئی نے انشورنس مارکیٹ میں کارپوریٹ ایجنٹوں اور انشورنس مارکیٹنگ فرموں کے لیے ٹائی اپس کی زیادہ سے زیادہ اجازت شدہ تعداد میں اضافہ کیا ہے تاکہ اب کارپوریٹ ایجنٹ نو انشورنس کمپنیوں کی مصنوعات تقسیم کر سکیں۔ آئی آرڈی اے آئی کے نئے فیصلوں سے پالیسی ہولڈرز کو اب مختلف ڈسٹری بیوشن چینلز کے ذریعے وسیع انتخاب اورانشورنس پلان تک رسائی حاصل ہوگی۔

Published: undefined

آئی آرڈی اے آئی کی جانب سے جمعہ کو اس کے ہیڈکوارٹر حیدرآباد میں میٹنگ کے بعد جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ "پالیسی ہولڈرز/امکانات کو مختلف ڈسٹری بیوشن چینلز کے ذریعے انشورنس پالیسی کے وسیع انتخاب اوران تک رسائی کے قابل بنانے اور آخری شخص تک انشورنس کی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے، کارپوریٹ ایجنٹس (سی اے) اور انشورنس مارکیٹنگ فرموں (آئی ایم ایف) کے لیے زیادہ سے زیادہ ٹائی اپس کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined