فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس
دہلی کے ماڈل ٹاؤن میں بنگلورو کے مبینہ اتل سبھاش کی خودکشی جیسا معاملہ سامنے آیا ہے۔ شوہر نے مبینہ طور پر 54 منٹ کی ویڈیو ریکارڈ کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے۔ مبینہ خودکشی کرنے والے کا نام پونیت کھورانہ بتایا گیا ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیوی مانیکا پاہوا سے ناراض تھا۔ جوڑے نے پہلے ہی طلاق کے لیے درخواست دائر کی ہوئی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ دسمبر میں ہی اتل سبھاش کے معاملے نے لوگوں کو چونکا دیا تھا۔ بنگلورو میں مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی انجینئر کے طور پر کام کرنے والے اتل سبھاش نے خودکشی کرنے سے پہلے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کا ویڈیو ریکارڈ کیا تھا۔ ان کاویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل رہا ہے۔ اس میں اس نے اپنے سسرال والوں پر اسے ذہنی اذیت دینے کا الزام لگایا تھا۔ اتل نے 24 صفحات کا خودکشی نوٹ بھی چھوڑا تھا۔
Published: undefined
اتل سبھاش نے نو دسمبر کو خودکشی کر لی تھی۔ اس کے بعد اس کے والدین نے عدالت کا رخ کیا۔ اس کی بیوی نکیتا سنگھانیہ، اس کی ماں اور بھائی کو پولیس نے 13 دسمبر کو گرفتار کیا تھا۔ نکیتا سنگھانیہ جیل میں ہیں۔ ضمانت پر اگلی سماعت 4 جنوری کو ہوگی۔ نکیتا کو بنگلورو پولیس نے گروگرام سے اور ماں اور بھائی کو پریاگ راج سے گرفتار کیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined