الٰہ آباد ہائی کورٹ، تصویر آئی اے این ایس
الٰہ آباد ہائی کورٹ نے جے پی ایسو سی ایٹس لمیٹڈ (جے اے ایل) کو الاٹ ایک ہزار ہیکٹیئر زمین کو منسوخ کرنے کے یمنا ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے فیصلے کو صحیح قرار دیا ہے۔ عدالت نے اس زمین پر مجوزہ سبھی 14 پروجیکٹوں سے جڑے 9 ہزار سے زیادہ خریداروں کی ہاؤسنگ اتھاریٹی کو تیار کرنے کی ذمہ داری سونپنے کا حکم دیا۔ ایسے میں فلیٹ خریداروں کے لیے ایک نئی امید روشن ہو گئی ہے۔ خریداروں کے مفاد کے تحفظ کے لیے صنعتی ترقی کے چیف سکریٹری کی صدارت میں کمیٹی کی تشکیل کی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق سال 2020 سے اب تک کے وقت کو وقفہ صفر اعلان کیا گیا ہے۔
Published: undefined
دراصل سال 10-2009 میں یمنا اتھاریٹی نے جے اے ایل کی معاون کمپنی جے پی انٹرنیشنل اسپورٹس کو اسپورٹس سٹی کے فروغ اور ترقی کے لیے اسپیشل ڈیولپمنٹ زون منصوبہ کے تحت 1000 ہیکٹیئر زمین الاٹ کی تھی۔ اس منصوبہ میں بدھ انٹرنیشنل سرکٹ شامل ہے جس میں گزشتہ سال موٹو جی پی انڈیا بین الاقوامی بائک ریسنگ ایونٹ کی میزبانی کی گئی تھی۔ اس کے ساتھ ہی 9000 خریداروں سے جڑے 14 رہائشی منصوبے بھی شامل ہیں۔ بقایا نہ چکانے سمیت مختلف وجوہات سے اتھاریٹی نے جے پی کو الاٹ زمین کے ٹکڑے کو منسوخ کر دیا تھا۔ اس معاملے میں جے اے ایل نے یمنا اتھاریٹی کے حکم کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
Published: undefined
عدالت نے اس معاملے میں یمنا اتھاریٹی کے بقایا ادائیگی نہیں کرنے کی وجہ سے زمین الاٹمنٹ مسنوخ کرنے کے فیصلہ کو صحیح مانا ہے۔ الٰہ آباد ہائی کورٹ نے منصوبہ کے پورا ہونے، مالی سیکوریٹی اور قانونی تحفظ اقدامات کو یقینی کرکے گھر خریداروں کے مفاد کو ترجیح دی ہے۔ یمنا اتھاریٹی کو ادھورے منصوبوں کو اپنے ہاتھ میں لینے اور انہیں وقت مقررہ کے اندر پورا کرنے کا حکم دیا ہے۔ اپنا ری فنڈ لینے والے خریداروں کے لیے ایک باضابطہ ترقیاتی پالیسی بھی بنانے کا حکم دیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined