قومی خبریں

لداخ میں داخل ہونے والے تمام لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا: رگزن سمفل

رگزن سمفل نے کہا کہ ہم نے لداخ میں داخل ہونے کے لئے تمام داخلی پوائنٹس پر سیمپلنگ ٹیمیں تعینات کر رکھی ہیں جو بھی لداخ میں داخل ہوگا اس کے کورونا ٹیسٹ کے لئے نمونے لئے جائیں گے۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس 

لیہہ: لداخ یونین ٹریٹری انتظامیہ کے ترجمان رگزن سمفل نے کہا ہے کہ لداخ میں داخل ہونے والے تمام لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ یونین ٹریٹری میں گزشتہ چند روز کے دوران کورونا کے مثبت کیسز میں درج ہو رہے اضافے کے پیش نظر لیا گیا ہے۔

Published: undefined

موصوف ترجمان نے یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم نے لداخ میں داخل ہونے کے لئے تمام داخلی پوائنٹس پر سیمپلنگ ٹیمیں تعینات کر رکھی ہیں جو بھی لداخ میں داخل ہوگا اس کے کورونا ٹیسٹ کے لئے نمونے لئے جائیں گے صرف ٹرکوں کو الگ رکھا گیا ہے کیونکہ وہ ایک راؤنڈ میں واپس چلے جاتے ہیں'۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں کے دوران یونین ٹریٹری میں کورونا کے مثبت کیسز میں ہو رہے اضافے کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مثبت کیسز میں مزدور طبقے کی تعداد زیادہ ہے۔

Published: undefined

رگزن سمفل نے کہا کہ لداخ میں ہمارے پاس چھوچھٹ میں ایک لیبارٹری ہے اس میں ایک مشین پہلے ہی تھی اور ابھی دوسری میشن لائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے چالیس لیبارٹری اسسٹنٹس کی بھرتی عمل میں لائی ہے جن کو بیس دنوں کی تربیت دی جا رہی ہے۔ موصوف نے کہا کہ ہم ڈبل شفٹس میں کام کر رہے ہیں جس سے ہماری سیمپلنگ کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined