قومی خبریں

جنوری کے اختتام تک قانون ساز کونسل کی نشستوں کو پُرکیاجائے گا: ریونت ریڈی

سی پی آئی سے ہوئے اتحاد کے سبب پارٹی کو ایم ایل اے کی نشست چھوڑی گئی۔سی پی آئی سے جو وعدہ انتخابات سے پہلے کیاگیا تھا۔اس کو بھی پورا کیاجائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی نے واضح کیا ہے کہ جنوری کے اختتام تک تمام کارپوریشنس کے صدورنشین، قانون ساز کونسل کی نشستوں،دہلی میں تلنگانہ کے خصوصی نمائندہ،وزیراعلی کے مشیرکے عہدوں کو پُرکیاجائے گا۔ایسے افراد جن سے انتخابات کے وقت پارٹی نے وعدہ کیاتھا،ان پرعمل کرتے ہوئے یقینا30جنوری سے پہلے ان افراد کو عہدے دینے کے اقدامات کئے جائیں گے۔

Published: undefined

انہوں نے ایک سرکردہ تلگونیوزچینل کو دیئے گئے انٹرویومیں واضح کیا کہ اس فہرست میں تلنگانہ جناسمیتی کے صدرپروفیسرکودنڈرام کانام بھی شامل ہے۔ان کو گورنر کے کوٹہ سے ایم ایل سی بنایاجائے گا۔ان کی پارٹی کو دو ایم ایل سی اوربعض کارپوریشنس کے صدورکے عہدے دینے کا وعدہ کانگریس نے کیا تھا۔پروفیسر کودنڈارام ایک سرکردہ شخصیت ہیں۔جلد ہی ان کو قانون ساز کونسل کا رکن بنانے کی ضرورت ہے جو ان کے کام کے تئیں احترام ہوگا۔ انہوں نے مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے سینئر لیڈرچناریڈی کو ٹکٹ کا اعلان کرنے کے بعد دوسروں کوٹکٹ دیاگیا۔ان سے انصاف کو یقینی بنایاجائے گا جو ان کی ذمہ داری ہے۔

Published: undefined

اسی طرح ادنکی دیاکرراوکو شکست ہوئی۔پارٹی کے کارگذارصدرمہیش گوڑ،ایراوت انیل کے ساتھ انصاف کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ کئی سماجی طبقات سے ان افراد کا تعلق ہے۔اسی طرح پٹیل رمیش ریڈی سے بھی پارٹی نے وعدہ کیا ہے۔ایسے کئی لیڈران ہیں جن سے انصاف کیاجائے گا۔اگر ان کو عہدے دیئے جائیں تو پارلیمنٹ انتخابات کے وقت دیگر لیڈروں میں بھی بھروسہ پیداہوگاکہ ان کو بھی ایسے ہی عہدے دیئے جائیں گے۔سی پی آئی سے ہوئے اتحاد کے سبب پارٹی کو ایم ایل اے کی نشست چھوڑی گئی۔سی پی آئی سے جو وعدہ انتخابات سے پہلے کیاگیا تھا۔اس کو بھی پورا کیاجائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined