قومی خبریں

علی پور کورٹ نے محمد شامی کو دی راحت، چیک باؤنس معاملے میں ہوئے بری

ہندوستانی تیز گیند باز محمد شامی کی بیوی حسین جہاں (جو ابھی ان سے الگ رہ رہی ہیں) نے الزام عائد کیا تھا کہ گھر کے اخراجات کے لیے دیا گیا ایک لاکھ روپے کا چیک باؤنس ہو گیا تھا۔

محمد شامی، تصویر آئی اے این ایس
محمد شامی، تصویر آئی اے این ایس 

ہندوستانی تیز گیندباز محمد شامی کو علی پور کورٹ نے چیک باؤنس معاملے میں راحت دی ہے۔ عدالت نے انہیں بری کر دیا ہے۔ دراصل محمد شامی کی بیوی حسین جہاں (جو ابھی ان سے الگ رہ رہی ہیں) نے الزام عائد کیا تھا کہ گھر کے اخراجات کے لیے دیا گیا ایک لاکھ روپے کا چیک باؤنس ہو گیا تھا۔ اس معاملے پر سماعت کے بعد علی پور کورٹ نے بدھ (20 مئی) کو فیصلہ سناتے ہوئے محمد شامی کو اس معاملے میں عائد تمام الزامات سے بری کر دیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ہندوستانی تیز گیند باز محمد شامی اور ان سے الگ رہ رہی اہلیہ حسین جہاں کے درمیان طویل عرصے سے تنازعہ چل رہا ہے۔ گزشتہ سال جولائی میں کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس اجے کمار مکھرجی نے حکم دیا تھا کہ محمد شامی اپنی اہلیہ اور بیٹی کے لیے 4 لاکھ روپے ماہانہ گزارہ بھتہ دیں گے۔ جس کے بعد حسین جہاں نے اس رقم کو بڑھا کر 10 لاکھ روپے کروانے کے لیے سپریم کورٹ کا رخ کیا۔

Published: undefined

جسٹس اجے کمار مکھرجی کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ’’میرے خیال سے عرضی گزار نمبر ایک (حسین جہاں) کو ڈیڑھ لاکھ روپے اور ان کی بیٹی کو ڈھائی لاکھ روپے معاملے کا حتمی فیصلہ ہونے تک دونوں عرضی گزاروں کے لیے مالی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مناسب ہوں گے۔‘‘ حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’حالانکہ عرضی گزار کے بچے کے سلسلے میں شوہر/مخالف فریق (شامی) کو ہمیشہ اپنی مرضی سے اس کی تعلیم اور/یا دیگر جائز اخراجات میں مذکورہ بالا رقم کے علاوہ مدد کرنے کی آزادی ہوگی۔‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ محمد شامی فی الحال آئی پی ایل 2026 میں لکھنؤ سپر جائنٹس کی طرف سے کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے موجودہ سیزن میں 12 میچوں میں 8.80 کی اکانومی سے 10 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ آئی پی ایل سے پہلے، محمد شامی ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھا کر آ رہے ہیں۔ منگل (19 مئی) کو افغانستان کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ اور 3 میچوں کی ونڈے سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے۔ طویل وقت سے ہندوستانی ٹیم سے باہر چل رہے محمد شامی کو ایک بار پھر ہندوستانی ٹیم میں جگہ نہیں مل پائی ہے۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined