
بارش کا دور جاری/ویڈیو گریب
مانسون کے اثرات ملک کے بڑے حصے میں نظر آ رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے 27 اگست کو اتر پردیش اور بہار سمیت 14 ریاستوں میں شدید بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا الرٹ جاری کیا ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق کچھ علاقوں میں 70 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔ کچھ ریاستوں میں ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کا بھی خدشہ ہے۔ پہاڑی ریاستوں میں اگلے چند گھنٹوں تک مشکلات کا سامنا ہے۔ اتراکھنڈ، ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر میں شدید بارش کے ساتھ لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ گھنے جنگلات اور حساس علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کو کہا گیا ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق شمال مشرقی آسام اور اس کے آس پاس کے علاقے میں بالائی ہواؤں کا سائیکلونک سرکولیشن بنا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ شمال مغربی مدھیہ پردیش اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں بھی بالائی ہواؤں کا سائیکلونک سرکولیشن فعال ہے۔ ان دونوں موسمی نظاموں کی وجہ سے مشرقی، شمال مشرقی، وسطی اور شمالی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔
محکمۂ موسمیات نے 27 اگست کو اتر پردیش، بہار، دہلی، راجستھان، ہریانہ، اتراکھنڈ، پنجاب، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، جھارکھنڈ، اڈیشہ، مغربی بنگال، مدھیہ پردیش اور گجرات میں بارش اور طوفان کا الرٹ جاری کیا ہے۔ دہلی میں کہیں ہلکی اور کہیں درمیانی درجہ کی بارش کے ساتھ ساتھ تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ ہوا کی رفتار 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹے تک پہچنے کا امکان ہے۔ دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 اور کم از کم درجۂ حرارت 29 ڈگری سیلسیس کے قریب رہ سکتا ہے۔ دیگر اہم شہروں کی بات کی جائے تو ممبئی میں زیادہ سے زیادہ 30 اور کم از کم 28 ڈگری، چنئی میں 36 اور کم از کم 29 ڈگری، کولکاتا میں زیادہ سے زیادہ 34 اور کم از کم 28 ڈگری، رانچی میں زیادہ سے زیادہ 30 اور کم از کم 24 ڈگری، شملہ میں زیادہ سے زیادہ 26 اور کم از کم 19 ڈگری، نینتال میں زیادہ سے زیادہ 23 اور کم از کم 21 ڈگری درجۂ حرارت رہنے کا امکان ہے۔
اتر پردیش میں مظفر نگر، گوتم بدھ نگر، میرٹھ، غازی آباد، مراد آباد، آگرہ، متھرہ، بہرائچ، کانپور، بلرام پور، مہاراج گنج، دیوریا، حمیر پور، پریاگ راج، سون بھدر، فتح پور، گونڈہ، گورکھپور، جھانسی، للت پور اور مرزا پور سمیت کئی اضلاع میں شدید بارش اور طوفان کا الرٹ جاری ہے۔ لکھنؤ میں زیادہ سے زیادہ 31 اور کم از کم 27 ڈگری درجۂ حرارت رہنے کا امکان ہے۔ بہار میں مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن، گیا، گوپال گنج، سیوان، سارن، ویشالی، مظفر پور، رکسول، سمستی پور، دربھنگہ، مدھوبنی، سہرسہ، سوپول، ارریا، کٹیہار، پورنیا، مدھے پورہ، کھگڑیا اور بیگو سرائے میں بھی شدید بارش اور طوفان کا امکان ہے۔ جب کہ کئی علاقوں میں ہوا چلنے کی رفتار 50 کلو میٹر فی گھنٹے تک پہچ سکتی ہے۔ پٹنہ میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 اور کم از کم 28 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب کے لدھیانہ، پٹیالہ، چنڈی گڑھ، ہوشیار پور، بھٹنڈہ، امرتسر، کپورتھلہ اور جالندھر سمیت کئی علاقوں میں شدید بارش کا الرٹ جاری ہے۔ یہاں ہوا کی رفتار 50 سے 60 کلو میٹر فی گھنٹے تک پہچ سکتی ہے۔ راجستھان کے ہنومان گڑھ، چورو، جھنجھنو، الور، بھرت پور، دھول پور اور سیکر میں بارش کا یلو الرٹ جاری ہے۔ 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔ جے پور میں زیادہ سے زیادہ 34 اور کم از کم 26 ڈگری تک درجۂ حرارت درج کیا گیا ہے۔ مدھیہ پردیش میں دھار، اجین، رتلام، ودیشہ، بھوپال، رائے سین، کٹنی، بالا گھاٹ، بیتول، بھنڈ، دموہ، دتیا، مندسور، مرینا اور اندور میں شدید بارش اور طوفان کا الرٹ جاری ہے۔ یہاں 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔ بھوپال میں زیادہ سے زیادہ 27 اور کم از کم 23 ڈگری درجۂ حرارت کا امکان ہے۔
اترکھنڈ کے رودرپریاگ، دہرہ دون، اتر کاشی، نینیتال، باگیشور، پتھورہ گڑھ، پوڑی، گڑھوال، چمولی اور چمپاوت میں بارش اور طوفان کا الرٹ ہے۔ دہرہ دون میں 28 اور کم از کم 24 ڈگری درجۂ حرارت رہ سکتا ہے۔ ہماچل پردیش کے منڈی، شملہ، کلو، کانگڑا، چمبا، کنور، سولن اور بلاسپور میں شدید بارش کے ساتھ ساتھ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ ہوا کی رفتار 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹے تک رہنے کا امکان ہے۔ منالی میں زیادہ سے زیادہ 17 اور کم از کم 9 ڈگری درجۂ حرارت رہنے کا امکان ہے۔ جموں و کشمیر کے شری نگر، بارہمولہ، اننت ناگ، بڈگام، کلگام، رامبن، کشتواڑ، میر پور، ریاسی، جموں اور کٹھووا، میں بارش کا یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ بارش کی وجہ سے درجۂ حرارت 2 سے 3 ڈگری تک گر سکتا ہے۔ شری نگر میں درجۂ حرارت زیادہ سے زیادہ 32 اور کم ازکم 16 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
ساحلی کرناٹک کے کئی مقامات پر یکم ستمبر تک شدید ترین بارش کا امکان ہے۔ جنوبی داخلی کرناٹک میں یکم ستمبر تک کچھ مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ ساحلی آندھرا پردیش اور یانم میں یکم ستمبر تک کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے، جبکہ کچھ علاقوں میں بجلی گرنے اور 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ ہوا کی رفتار میں مزید اضافہ بھی ممکن ہے۔ اس دوران تیز سطحی ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ تلنگانہ اور تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل میں یکم ستمبر تک کچھ مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ کچھ علاقوں میں گرج چمک، بجلی گرنے اور 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوا چلنے کا امکان ہے۔ کیرالہ اور ماہے میں کئی مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے اور یہ رجحان یکم ستمبر تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔