
اکھلیش یادو / آئی اے این ایس
لکھنؤ: سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان اور امریکہ کے ساتھ تجارتی ڈیل کے معاملے پر مرکزی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے فوری وضاحت کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی خاموشی سے شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں اور یہ معاملہ ملک کے وقار اور خودمختاری سے جڑا ہوا ہے۔
Published: undefined
اکھلیش یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر امریکی صدر کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ آخر اس دن کیا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کیا ڈیل نے منہ پر مہر لگا دی ہے؟ یا تو صاف طور پر بتایا جائے کہ حقائق کیا ہیں یا پھر بیرونی مداخلت کے دعوؤں کو واضح طور پر مسترد کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی سیاست نے کیا اب خودمختاری کو بھی گروی رکھ دیا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت ملک کے اہم معاملات پر شفافیت سے کام نہیں لے رہی۔ ان کے مطابق اگر کسی بھی طرح کی تجارتی ڈیل میں زراعت، صنعت یا روزگار سے جڑے مفادات متاثر ہوتے ہیں تو اس کا خمیازہ عام شہریوں کو بھگتنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر نہ کھیتی ہوگی، نہ کارخانے چلیں گے اور نہ چھوٹی بڑی صنعتیں مضبوط رہیں گی تو نوجوانوں کو روزگار کہاں سے ملے گا اور ان کا مستقبل کیسے محفوظ ہوگا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے وقت ہندوستان کے گیارہ جیٹ طیارے گر گئے تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھاری ٹیرف کی دھمکی دے کر جنگ کو ٹالا گیا تھا اور حالات نہایت خطرناک ہو چکے تھے۔ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد ملک کی سیاست میں ہلچل تیز ہوگئی ہے اور اپوزیشن جماعتیں مرکزی حکومت سے جواب طلب کر رہی ہیں۔
اکھلیش یادو نے کہا کہ یہ معاملہ صرف سیاست کا نہیں بلکہ ملک کے احترام اور عوام کے حق جاننے سے متعلق ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مرکزی حکومت کھل کر اپنا موقف پیش کرے تاکہ کسی بھی طرح کی قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہو سکے اور عوام کو سچائی معلوم ہو۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined