قومی خبریں

من مانی فیصلے سے برباد ہورہی ہے ملک کی توانائی: اکھلیش

اتر پردیش حراست میں اموات کے معاملے میں نمبر ون بن گیا ہے ۔ بی جے پی نے اترپردیش کو بدنام کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

بی جے پی پر من مانی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے سماج وادی پارٹی کےصدر اکھلیش یادو نے کہا کہ ملک کی توانائی اور عوامی طاقت حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں اور منصوبوں کی مخافلت میں برباد ہورہی ہے۔

Published: undefined

یادو نے ایک بیان میں کہا کہ 'مشاورتی کمیٹی،مشورہ،غوروخوض،تبادلہ خیال،مشترکہ فیصلہ اور اجتماعی اجلاس یہ جمہوری الفاظ بی جے پی کی ڈکشنری میں نہیں ہیں۔ تبھی بار بار من مانی بھرے فیصلے تھوپے جارہے ہیں۔ اترپردیش میں عوام سراپا احتجاج ہیں۔ نظم ونسق کا براحال ہے۔ مہنگائی، بدعنوانی، بلڈوزر سے لوگ پریشان ہیں۔ متنازع بیانات پر اشتعال کم نہیں ہورہا تھا کہ اگنی پرتھ خون سے لت پت دکھنے لگا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اترپردیش کو اتم پردیش بنانے کی سمت میں سماج وادی حکومت نے جو کوششیں اپنے میعاد کار میں کی تھیں ان پر بی جے پی حکومت نے پانی پھیر دیا ہے ۔ سماج وادی حکومت کے ترقیاتی کاموں کا نام اور رنگ بدلنے کے علاوہ اور کچھ بی جے پی حکومت نے نہیں کیا ہے۔

Published: undefined

ایس پی صدر نے کہا کہ بی جے پی نے اترپردیش کی بدنامی کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے۔ پہلے کبھی نہیں ہوا اب حراست میں اموات کے معاملے میں یوپی نمبر ون ہے۔ انسانی حقوق تلفی میں اول اور دلت ہراسانی میں سب سے آگے ہے۔ پولیس تھانے کرائم اور بدعنوانی کے اڈے بن گئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ٹی-20 عالمی کپ: ویسٹ انڈیز کو ملی دہشت گردانہ حملہ کی دھمکی، سیکورٹی میں اچانک کیا گیا اضافہ

  • ,
  • کے. کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے ضمانت کی عرضداشت خارج