قومی خبریں

بی جے پی آفت میں اتسو منانے میں مشغول:اکھلیش

بی جے پی اقتدار میں کسان بدحال ہیں،اس کی آواز گاڑیوں سے کچلی جارہی ہے۔ کسانوں سے بی جے پی حکومت نے جو وعدے کئے تھے سب جھوٹے ثابت ہوئے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

سماج وادی پارٹی(ایس پی) کےسربراہ اکھلیش یادو نے ریاست کی یوگی حکومت پر 'آفت میں موقع'کا طنز کستے ہوئے ہوئے کہا کہ کوئی زندہ رہے یا مردہ یا کیسی ہی آفت کیوں نہ آئی ہو بی جے پی ہمیشہ اتسو منانے میں مشغول رہتی ہے۔

Published: undefined

ایس پی سربراہ نے آج یہاں جاری بیان میں کہا کہ بی جے پی اقتدار میں کسان بدحال ہیں۔اس کی آواز گاڑیوں سے کچلی جارہی ہے۔ کسانوں سے بی جے پی حکومت نے جو وعدے کئے تھے سب جھوٹے ثابت ہوئے۔باوجود اس کے بی جے پی بڑے بڑے اشتہارات کی ہورڈنگس سے عوام کو گمراہ کرنے میں مشغول ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ کورونا بحران میں ریاست کو خوفناک بحران سے گزرنا پڑا، اموات کا سلسلہ نہیں رک رہا تھا۔لاشیں بھی ٹوکن سے جلانے کو لوگ مجبور تھے۔اسپتالوں میں دواؤں کی کمی سے مریض تڑپ رہے تھے۔آکسیجن کے لئے چاروں طرف ہنگامہ تھا۔انہوں نے دعوی کیا کہ اس کے لئے دکھ کا اظہار کرنے کے بجائے بی جے پی قیادت نے گھنٹی، تالی بجا کر خوشیاں منانے میں لگا رہا۔ کورونا اموات کا اتسو منا کر بی جے پی نے عوام کے زخموں پر کیا خوب ملہم لگایا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے مزید دعوی کیا کہ بی جے پی حکومت کے اب محض گنتی کے دن بچے ہیں۔پورے میعاد کار میں ایک بھی یونٹ کا پروڈکشن نہیں کیا پھر بھی جھوٹے دعوے کا اتسو منانے میں کوئی شرم نہیں ہے۔افتتاح کی ہوئی چیزوں کا افتتاح اور سنگ بنیا درکھی ہوئی چیزوں کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے بی جے پی کا اتسو جاری ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ سچ تو یہ ہے کہ بی جے پی کو جھوٹ اور فریب کی سیاست آتی ہے۔ اپنے پورے میعاد کارمیں اس نے مفاد عامہ کے لئے کچھ نہیں کیا۔اور لوگوں کے پریشانیوں میں اضافہ ہی ہوا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined