قومی خبریں

بی جے پی نجکاری بڑھا کر ریزرویشن ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے:اکھلیش

اکھیلیش  یادو نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت نہ تو اپوزیشن کا سامنا کرنا چاہتی ہے اور نہ ہی یہ چاہتی ہے کہ اپوزیشن عوامی سوالات اٹھائے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کی آواز کو دبانے کے لئے نئے نئے قاعدے قانون بنارہی ہے جو تاناشاہی رویہ کا مظہر ہے۔

Published: undefined

ودھان بھون کمپلیکس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مسٹر یادو نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت نہ تو اپوزیشن کا سامنا کرنا چاہتی ہے اور نہ ہی یہ چاہتی ہے کہ اپوزیشن عوامی سوالات اٹھائے۔ ان کا مقصد جمہوریت کو کمزور کرنا ہے۔ اسمبلی کا اجلاس بہت کم دنوں کے لیے بلایا جاتا ہے۔ جب ایوان میں بحث ہوگی تب ہی ترقی ہوگی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں ہر طرف تباہی ہے۔ ہسپتال خستہ حال ہے۔ میڈیکل سروس مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے۔ پڑھائی برباد ہو گئی ہے۔ پرائمری ا سکولوں میں کوئی داخلہ لینے نہیں آ رہا۔ دیہی علاقوں میں کسانوں کو وہ کام نہیں مل رہا ہے جو انہیں ملنا چاہیے تھا۔ گنے کے ریٹ نہیں بڑھ رہے، دھان کی خریداری نہیں ہو رہی۔

Published: undefined

مسٹر یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے کیپٹل انویسٹمنٹ کے بارے میں بلند بانگ دعوے کئے لیکن زمین پر کچھ نظر نہیں آرہا ہے۔ نہ کوئی صنعت قائم ہوئی نہ روزگار ملا۔ سڑکوں کو گڑھے سے پاک کرنے کے نام پر بجٹ لوٹ لیا گیا لیکن گڑھے نہیں بھرے گئے۔ حکومت کرپشن کو فروغ دے رہی ہے۔

Published: undefined

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ملک میں کئی جماعتیں مردم شماری کے حق میں کھل کر سامنے آرہی ہیں۔ ریزرویشن ضروری ہے تاکہ سب کو مساوی حقوق اور عزت ملے۔ لیکن بی جے پی نجکاری بڑھا کر ریزرویشن ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے۔ریزرویشن قوانین کے تحت جن بچوں کو نوکری ملنی چاہیے تھی وہ نہیں ملی۔ 69 ہزار اساتذہ کی بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کے باعث ٹیچر امیدوار سراپا احتجاج ہیں۔ بی جے پی حکومت ان کے مسائل حل کرنے کے بجائے ان پر لاٹھی چارج کر رہی ہے۔ انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined