قومی خبریں

اجمیر عصمت دری معاملہ: کانگریس نے متاثرہ خاندان پر حملہ اور پولیس پر لاپروائی کے الزامات کیے عائد، حقائق رکھے سامنے

کانگریس کا الزام ہے کہ ملزمین نے دباؤ بنانے کے لیے متاثرہ خاندان کے خلاف کراس کیس درج کرا دیا، اور پھر پولیس نے اپنی کلوزر رپورٹ میں متاثرہ خاندان کے الزامات کو جھوٹا قرار دے دیا۔

<div class="paragraphs"><p>راجندر پال گوتم، ویڈیو گریب</p></div>

راجندر پال گوتم، ویڈیو گریب

 

کانگریس نے راجستھان کے اجمیر میں ایک نابالغ دلت بچی کے ساتھ پیش آئے عصمت دری کے معاملے پر ریاستی حکومت اور پولیس پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ کانگریس کے محکمہ درج فہرست ذات کے چیئرمین ڈاکٹر راجندر پال گوتم نے ایک پریس کانفرنس میں کچھ اہم حقائق سامنے رکھے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

ڈاکٹر راجندر پال گوتم نے بتایا کہ جولائی 2024 میں اجمیر کی ایک ڈیری پر دودھ لینے گئی 15 سالہ بچی کے ساتھ مختلف دنوں میں زیادتی کی گئی۔ ملزمان نے بچی کو دھمکی دی کہ اگر اس نے کسی کو بتایا تو اس کے پورے خاندان کو قتل کر دیا جائے گا۔ خوف کے باعث بچی نے یہ بات چھپائے رکھی، تاہم بعد میں حاملہ ہونے پر اس نے اپنی بہن کو بتایا، جس کے بعد معاملہ خاندان کے علم میں آیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined