مجید میمن / آئی اے این ایس
ممبئی: این سی پی کے لیڈر اور سابق رکن پارلیمنٹ مجید میمن نے پوار خاندان کے ممکنہ اتحاد پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجیت پوار کو شرد پوار سے معافی مانگنی چاہیے تاکہ پارٹی کے اندرونی اختلافات کو ختم کیا جا سکے۔
مجید میمن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ شرد پوار اور ان کی فیملی نے مہاراشٹر کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے لیکن اجیت پوار کے شرد پوار کے خلاف قدم اٹھانے سے پارٹی کو نقصان پہنچا ہے۔
Published: undefined
مجید میمن نے کہا، ’’اب اجیت پوار کو احساس ہو رہا ہے کہ ان کے فیصلے کو عوام نے قبول نہیں کیا۔ اگر وہ معافی مانگ لیں تو شرد پوار کو بھی فراخ دلی سے اس پر غور کرنا چاہیے۔‘‘
انہوں نے کہا، ’’جہاں تک اجیت پوار یا ان کی والدہ کا سوال ہے۔ ان لوگوں کا اکثر شرد پوار، سپریا سولے اور دوسرے دھڑے سے ملاقات ہوتی ہے۔ سال میں کئی مرتبہ ایسے مواقع بھی آتے ہیں جب ان کی فیملی بھی ملتی ہے۔‘‘
Published: undefined
خیال رہے کہ اجیت پوار کی والدہ آشا پوار نے یکم جنوری کو پندھرپور میں وٹھل-رکمینی مندر کے دورے کے دوران دعا کی کہ ان کا بیٹا اور شرد پوار دوبارہ ساتھ آئیں۔
مجید میمن نے سوئٹزرلینڈ میں برقع پر پابندی کے حوالے سے کہا کہ ہر ملک اپنے حالات کے مطابق فیصلہ کرتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہندوستان میں مسلمانوں کی تعداد زیادہ ہے اور یہاں ایسی پابندی کا کوئی امکان نہیں۔
Published: undefined
عبادت گاہ ایکٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مجید میمن نے کہا کہ اس قانون کے تحت 1947 سے پہلے کی حیثیت کو برقرار رکھا جانا چاہیے۔ انہوں نے اویسی کی سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کے اقدام کو ایک اچھا فیصلہ قرار دیا۔
مجید میمن نے مہاراشٹر کے بیڈ میں سرپنچ کی قتل پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اس معاملے میں شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے اور ایس آئی ٹی کو آئینی حدود میں رہتے ہوئے سچائی عوام کے سامنے لانی چاہیے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined