قومی خبریں

دہلی میں فضائی آلودگی میں کمی،’انتہائی خراب‘ سے ’خراب‘ کے زمرے میں

آج اور جمعہ کو گرج کے ساتھ چھینٹیں پڑنے کا امکان ہے جس سے آلودگی اور کم ہونے کا امکان ہے ۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

دہلی کی طرف آنے والی ہواؤں کے رخ میں تبدیلی سے بدھ کو قومی راجدھانی خطہ میں ہو اکی کوالٹی میں تیزی سے بہتری آئی ہے اور یہ منگل کے ’انتہائی خراب ‘سے ’خراب ‘کے زمرے میں آگئی ہے ۔

Published: undefined

وزارت ماحولیات کے سسٹم آف ایئر کوالٹی اینڈ ویدرفورکاسٹنگ اینڈ ریسرچ (ایس اے ایف اے آر)کے اعدادوشمار کے مطابق دہلی میں آج پی ایم 10کا اشاریہ 170پر رہا جو ’ٹھیک ٹھاک ‘کا زمرہ ہے ۔یہاں پی ایم 2اعشاریہ 5کا اشاریہ 101رہاجو ’’ خراب ‘‘کے زمرے میں ہے ۔جمعرات کو مزید بہتری کے ساتھ پی ایم 10کا اشاریہ 148پر اور پی ایم 2اعشاریہ 5کا اشاریہ 88پر رہنے کا امکان ہے ۔

Published: undefined

ایس اے ایف اے آرنے بتایاکہ مغرب کی طرف سے فضا میں ہونے والی تبدیلی کی وجہ سے ہوا کا رخ بدل گیا۔اس سے پنجاب اور ہریانہ میں فصلوں کی باقیات جلانے سے پیدا ہونے والی آلودگی کے ساتھ آنے والی ہوا سے راجدھانی کے لوگوں کو نجات ملی ۔اس نے بتایاکہ جمعرات کو جنوب مشرق سے دہلی کی طرف ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس سے صورتحال میں مزید بہتری آئیگی ۔

Published: undefined

ساتھ ہی آج اور جمعہ کو گرج کے ساتھ چھینٹیں پڑنے کا امکان ہے جس سے آلودگی اور کم ہونے کا امکان ہے ۔

Published: undefined

آلودگی کوکنٹرول کرنے والے مرکزی بورڈ کے مطابق منگل شام چار بجے سے بدھ کےروز شام چار بجے تک دہلی میں آلودگی کا اوسط اشاریہ 214رہا جو ’’خراب ‘‘کے زمرے میں آتاہے ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined