قومی خبریں

دہلی میں فضائی آلودگی خطرناک سطح پر

دہلی میں فضائی آلودگی کی صورتحال انتہائی سنگین بنی ہوئی ہے ۔ کئی علاقوں میں ہوا کے معیار کی سطح 400 ریکارڈ کی گئی۔

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس
فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس  

دارالحکومت دہلی اور قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) میں منگل کو فضائی آلودگی کی سطح انتہائی خراب ریکارڈ کی گئی ۔ ویسے دہلی میں دیوالی کے بعد سے فضا مستقل آلودہ ہے اور اس کے لئے پرالی جلائے جانے کو ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے۔

Published: undefined

ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کے مطابق، آج صبح 8.30 بجے دہلی میں فضائی آلودگی کی صورتحال انتہائی سنگین رہی۔ کئی علاقوں میں ہوا کے معیار کی سطح 400 ریکارڈ کی گئی۔ وہیں نریلا میں اے کیو آئی 571 کی خطرناک سطح ریکارڈ کی گئی ہے۔ آئی ٹی او پر اے کیو آئی 441، راج پتھ پر 417 اور مندر مارگ میں 352 تھا۔ دریں اثنا، فصل کی کٹائی کے بعد پرالی جلانے کے معاملات میں اضافہ فضائی آلودگی کی سطح کو بڑھا سکتا ہے۔

Published: undefined

آلودگی کی سطح بڑھنے سے لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔ دہلی اور این سی آر میں تین دنوں سے اسموگ اور دھند کی ایک تہہ نظر آرہی ہے اور فی الحال راحت کی کوئی امید نظر نہیں آرہی ہے۔

Published: undefined

اس خراب ہوتی آلودگی کی وجہ سے سانس کی بیماری  کی شکائتیں بڑھ رہی ہیں اور جو  لوگ پہلے سے سانس کی بیماری سے پریشان ہیں ان کی تکلیف میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Published: undefined

امید کی جا رہی تھی کہ اس سال دہلی کے لوگوں کو اس پریشانی کا سامنا کم کرنا پڑے گا کیونکہ پنجاب میں جہاں پرالی جلائے جانے کی وجہ سے  دہلی اور آس پاس کی فضا آلودہ ہو تی ہے وہاں پر اب عام آدمی پارٹی کی حکومت ہے یعنی دونوں صوبوں میں عام آدمی پارٹی کی حکومت ہے لیکن اس کا اثر دکھائی دے نہیں رہا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ