قومی خبریں

رانچی سے مریض کو لے کر دہلی کے لیے پرواز بھرنے والی ایئر ایمبولنس حادثہ کی شکار، 7 افراد تھے سوار

رانچی ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر نے تصدیق کی ہے کہ ایئر ایمبولنس چترا ضلع کے سمریا تھانہ حلقہ واقع کرماٹانڈ گاؤں کے پاس گھنے جنگل میں حادثہ کا شکار ہوئی۔ درمیان راستہ میں اس کا رابطہ رڈار سے ٹوٹ گیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

جھارکھنڈ کے رانچی میں دردناک طیارہ حادثہ کی خبر سے ہلچل مچ گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پرواز بھرنے کے بعد ہی ایک ایئر ایمبونس حادثہ کا شکار ہو گیا، جس میں عملہ کے اہلکاروں سمیت تقریباً 7 افراد سوار تھے۔ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس حادثہ میں سبھی کی موت ہو گئی ہے۔ حالانکہ اس سلسلے میں کوئی آفیشیل بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ اس ایئر ایمبولنس نے ایک مریض کے ساتھ دہلی کے لیے شام تقریباً 7.11 بجے رانچی ایئرپورٹ سے پرواز بھری تھی۔ شام 7.34 بجے طیارہ سے آخری بار رابطہ ہوا تھا۔

Published: undefined

ہندی نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع ایک رپورٹ کے مطابق رانچی ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر نے حادثہ کی تصدیق کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایئر ایمبولنس چترا ضلع کے سمریا تھانہ حلقہ واقع کرماٹانڈ گاؤں کے پاس گھنے جنگل میں حادثہ کا شکار ہوئی۔ درمیان راستہ میں اس کا رابطہ رڈار سے ٹوٹ گیا تھا۔ ایک دیگر میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایئر ایمبولنس چترا اور سمریا کی سرحد کے قریب حادثہ کا شکار ہوئی، جہاں غالباً بارش ہو رہی تھی۔

Published: undefined

ہندی نیوز پورٹل ’ٹی وی 9 بھارت وَرش‘ نے اپنی رپورٹ میں رانچی ایئرپورٹ کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ میڈیکل فلائٹ نے پرواز بھری، پھر کنٹرول اگلے اسٹیشن کو سونپ دیا گیا۔ اس کے بعد رابطہ ٹوٹ گیا۔ طیارے نے رانچی ہوائی اڈہ سے رابطہ نہیں کیا۔ اس سلسلے میں ریاست کو مطلع کر دیا گیا ہے اور سبھی ایس او پی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی چترا ضلع انتظامیہ اور مقامی پولیس کی ٹیمیں موقع کی طرف روانہ ہو گئی ہیں۔ ریاستی حکومت اور ڈی جی سی اے اس پورے واقعہ کی اعلیٰ سطحی جانچ کی تیاری کر رہے ہیں۔

Published: undefined

’آج تک‘ نے چترا کے ایس پی سمت اگروال کے حوالہ سے بتایا کہ دیہی عوام نے حادثہ کی اطلاع دی۔ انھوں نے کہا کہ جائے حادثہ پر پہنچنے کے بعد ہی حالات کی درست جانکاری دی جا سکے گی۔ چونکہ جائے حادثہ جنگل والا علاقہ ہے، اس لیے وہاں پہنچنے میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ذرائع کے حوالہ سے یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ ایک مریض کو سنگین حالت میں دہلی لایا جا رہا تھا۔ طیارہ میں مجموعی طور پر 7 افراد سوار تھے، جن میں ایک مریض (41 سالہ سنجے کمار)، ایک ڈاکٹر (ڈاکٹر وکاس کمار گپتا) اور ایک پیرامیڈکل اسٹاف (سچن کمار مشرا)، 2 تیماردار (مریض کے اہل خانہ دھرو کمار اور ارچنا کماری)، ایک پائلٹ کیپٹن وویک وکاس (پی آئی سی) اور ایک کو-پائلٹ کیپٹن سوراج دیپ سنگھ تھے۔

Published: undefined

ہندی نیوز پورٹل ’اے بی پی لائیو‘ پر اس حادثہ کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ایئر ایمبولنس کا آخری رابطہ 7.34 بجے اٹالی علاقہ کے پاس ہوا۔ اس کے عبد طیارہ سے کوئی ریڈیو رابطہ نہیں ہو سکا۔ پائلٹ کی آخری بات چیت کولکاتا علاقہ کے اے ٹی سی، یو کے ڈبلیو، وی ای سی سی سے ہوئی تھی۔ وارانسی ایئر ٹریفک کنٹرول کے مطابق وی ٹی-اے جے وی ان کے ایئر اسپیس میں داخل ہونے کے بعد رابطہ میں نہیں آیا۔ اس کے بعد طیارہ کی لوکیشن سے متعلق حالات واضح نہیں ہو سکے۔ رابطہ ٹوٹنے کے تقریباً نصف گھنٹے بعد ریسکیو کو-آرڈنیشن سنٹر کو رات 8.05 بجے فعال کر دیا گیا۔ اس کے بعد تلاشی و ریسکیو کا عمل شروع ہو گیا۔ فی الحال طیارہ کی موجودہ حالت اور اس میں سوار لوگوں سے متعلق کوئی آفیشیل جانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined