قومی خبریں

حید رآباد کے بعد اب چھتیس گڑھ میں خاتون کی جلی ہوئی لاش ملی

پولس کا کہنا ہے کہ اسے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے خاتون کی موت دو تین روز قبل ہوئی ہے اور شک ہے کہ عصمت دری کے بعد خاتون کو جلا دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا  

حیدرآبادعصمت دری معاملہ کو لے کر ملک بھر میں غصہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہا اور ملزمین کو پھانسی دینے کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے لیکن اسی درمیان چھتیس گڑھ سے بھی ایسی ہی حیوانیت کی خبر آئی ہے۔ چھتیس گڑھ کے ضلع بلرام پور میں خاتون کی جلی ہوئی لاش ملی ہے اور پولس کو شک ہے کہ خاتون کی عصمت دری کرنے کے بعد اس کا جلا کر قتل کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

پولس نے بتایا ہے کہ مرنے والی خاتون کی عمر 20 سال سے زیادہ رہی ہوگی۔ پولس کے مطابق ایک چرواہے نے راجپور پولس تھانے کے تحت آنے والے گوپال پور مرکا باندھ کے قریب جنگلوں میں یہ لاش دیکھی۔ اس خبر کے بعد بلرام پور کے پولس سپرنٹنڈنٹ نے خود موقع پر پہنچ کر جانچ کی۔

Published: undefined

پولس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ’’ایسا لگتا ہے کہ موت دو تین دن پہلے ہوئی ہے اور ہمیں یہ شک ہے کہ عصمت دری کے بعد خاتون کو جلا کر قتل کر دیا گیا ہے۔موقع سے ایک بیگ ملا ہے جس میں شراب اور کھانے کا کچھ سامان ملا ہے۔ ہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔‘‘

Published: undefined

اس سے قبل ایسا ہی ایک واقعہ حیدرآباد میں پیش آیا تھا جس میں ایک 26 سالہ خاتون ڈاکٹر کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کرنے کے بعد اس کو جلا کر قتل کر دیا گیا تھا۔ یہ خاتون ڈاکٹر روزانہ کی طرح واردات کے دن بھی اپنی ڈیوٹی پر جا رہی تھی اور راستہ میں جہاں اس نے اپنی اسکوٹی پارک کی وہاں اس کی اسکوٹی پنکچر ہو گئی۔ اس کے بعد خاتون ڈاکٹر نے اپنی بہن کو فون کیا اور پنکچر کے بارے میں بتایا۔ بعد میں پتہ لگا کہ اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کرنے کے بعد اس کو جلا کر قتل کر دیا گیا۔ پولس کو اس خاتون ڈاکٹر کی لاش ہائی وے پل کے نیچے سے ملی۔ پولس نے ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس معاملہ کو لے کر پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined