
ایس جے شنکر اور فرانسسکو پیریز میکینا
فوٹو @DrSJaishankar
ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بدھ کو چلی کے اپنے ہم منصب فرانسسکو پیریز میکینا سے ملاقات کی۔ دو طرفہ بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ بعد ازاں وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر یہ معلومات شیئر کیں۔ انہوں نے لکھا کہ ’’آج صبح چلی کے وزیر خارجہ فرانسسکو پیریز میکینا سے ملاقات مثبت رہی، دونوں ممالک نے بازاروں اور رسد کے ذرائع کو متنوع بنانے، ترجیحی مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینے اور سروس اکانومی کو آسان بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہم نے مختلف اور کثیرالجہت فورمز پر مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔‘‘
Published: undefined
میکینا 9 مئی سے ہندوستان کے 7 روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ پہلے دن ہی نئی دہلی پہنچنے پر انہوں نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’یہ دورہ چلی اور ہندوستان کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا شاندار موقع ہوگا۔ ہم اپنی شراکت کو گہرا کرنے، تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کو بڑھانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے پُرجوش ہیں۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ منگل کو مرکزی کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے چلی کے وزیر خارجہ اور ان کے وفد کے ارکان کے ساتھ ناشتے پر بات چیت کی تھی۔ میٹنگ کے بعد گوئل نے کہا کہ ہندوستان اور چلی نے مجوزہ جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے (سی ای پی اے) پر جاری بات چیت کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
Published: undefined
مرکزی وزیر نے کہا کہ ہندوستان چلی کے ساتھ اپنی دیرینہ دوستانہ شراکت داری کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے لیے اقتصادی تعلقات اور عوامی روابط کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے لیے اقتصادی مصروفیت اور عوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
Published: undefined
یہ بات چیت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ہندوستان عالمی اقتصادی غیر یقینی صورتحال کے درمیان درآمدات بڑھانے، سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور سپلائی چین کو متنوع بنانے کے مقصد سے اہم عالمی شراکت داروں کے ساتھ کئی معاہدوں پر عمل پیرا ہے۔ بعد میں میکینا نے ہندوستانی اور چلی کے کاروباری رہنماؤں کے ساتھ گول میز مباحثے میں بھی حصہ لیا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined