قومی خبریں

چھتیس گڑھ کے بعد راجستھان حکومت ہماچل کی مدد کے لیے آگے آئی، آفت سے نمٹنے کے لیے دئے 15 کروڑ روپے

ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو نے ہفتہ کو کہا کہ راجستھان حکومت نے قدرتی آفت سے نمٹنے کے لیے ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ میں 15 کروڑ روپے دیے ہیں

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

شملہ: ہماچل پردیش میں بارش نے تباہی مچا دی ہے۔ شدید بارشوں کے باعث راجدھانی شملہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات رونما ہوئے اور جان و مال کا ضیاع ہوا۔ دریں اثنا، دیگر ریاستیں اس مشکل وقت میں ہماچل کی مدد کے لیے آگے آ رہی ہیں۔ چھتیس گڑھ کے بعد اب راجستھان حکومت نے متاثرین کی مدد کے لیے ہاتھ بڑھایا ہے۔ گہلوت حکومت نے ہماچل پردیش کو 15 کروڑ روپے کی امداد فراہم کی ہے۔

Published: undefined

ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو نے ہفتہ کو کہا کہ راجستھان حکومت نے قدرتی آفت سے نمٹنے کے لیے ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ میں 15 کروڑ روپے کی امداد دی ہے۔ سکھو اور لوگوں نے آفت کی اس گھڑی میں مدد فراہم کرنے پر راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ رقم آفت سے متاثرہ خاندانوں کو امداد فراہم کرنے میں کارگر ثابت ہوگی۔

Published: undefined

وزیراعلیٰ نے مختلف تنظیموں اور عوام پر زور دیا کہ وہ اس فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں تاکہ متاثرہ افراد کو مناسب امداد فراہم کی جا سکے۔ اس سے قبل ریاست میں آفت کے پیش نظر چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے بھی مدد کے لیے فنڈز جاری کیے تھے۔ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے ہماچل اور متاثرین کی مدد کے لیے 11 کروڑ کی امدادی رقم کا اعلان کیا۔

Published: undefined

خیال رہے کہ سی ایم بھوپیش بگھیل نے کل ہماچل کے وزیر اعلی سکھویندر سنگھ سے فون پر بات کی تھی۔ بھوپیش بگھیل نے کہا کہ آفت کی اس گھڑی میں ہم سبھی چھتیس گڑھی ہماچل پردیش کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس دوران وزیراعلیٰ نے ہماچل پردیش کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ہماچل پردیش میں شدید بارشوں سے ہونے والے نقصان کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے پوری ریاست کو 'قدرتی آفت سے متاثرہ علاقہ' قرار دیا ہے۔ ہماچل میں اس سال مانسون نے بڑی تباہی مچائی ہے اور پوری ریاست میں جان و مال کا بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined