
وزیر اعظم نریندر مودی نے اہل وطن سے اپیل کی ہے کہ کم از کم ایک سال تک سونے کی خریداری سے گریز کریں۔ اسی درمیان مرکزی حکومت نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے سونا، چاندی اور دیگر قیمتی دھاتوں پر امپورٹ ڈیوٹی (درآمدی ٹیکس) بڑھا دی ہے۔ نئی قیمتیں آج رات سے نافذ ہوں گی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے 13 مئی 2026 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سونے اور چاندی پر امپورٹ ڈیوٹی 6 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کر دی گئی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ قیمتی دھاتوں کی درآمد کو کنٹرول کرنے اور ملک کے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر پر بڑھتے ہوئے دباؤ کو کم کرنے کے مقصد سے لیا گیا ہے۔
Published: undefined
امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کے سبب ہندوستان میں سونا اور چاندی مہنگے ہو سکتے ہیں، جس سے ان کی مانگ میں کمی کا امکان ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس سے ملک کا تجارتی خسارہ کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے اور روپے کو بھی سہارا ملے گا، جو حالیہ دنوں میں ایشیا کی کمزور کارکردگی دکھانے والی کرنسیوں میں شامل رہا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ ہندوستان دنیا میں سونا استعمال کرنے والے سب سے بڑے ممالک میں سے ایک ہے اور اسے چین کے بعد سونے کا دوسرا بڑا خریدار سمجھا جاتا ہے۔ ملک میں ہر سال تقریباً 700 سے 800 ٹن سونے کی مانگ رہتی ہے، جبکہ گھریلو پیداوار صرف 1 سے 2 ٹن کے آس پاس ہے۔ یعنی ہندوستان اپنی ضرورت کا تقریباً 90 فیصد سونا بیرون ممالک سے درآمد کرتا ہے۔ سونے کی درآمد کی ادائیگی ڈالر میں کی جاتی ہے، اس لیے زیادہ درآمد کا اثر براہ راست غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر پر پڑتا ہے۔ مالیاتی سال 26-2025 میں ہندوستان کی گولڈ امپورٹ بڑھ کر تقریباً 72 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، جو گزشتہ مالیاتی سال کے 58 ارب ڈالر کے مقابلے میں قریب 24 فیصد زیادہ ہے۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined