قومی خبریں

موجودہ سرکار عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنے کی وعدہ پابند: عمر عبداللہ

وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ ترقیاتی سرگرمیوں میں تیزی لائیں اور جہاں تک ممکن ہو کام کی رفتار کو تیز کریں اور زمینی سطح پر اس پر موثر طریقے سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویریو این آئی</p></div>

تصویریو این آئی

 

جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کے روز کہا کہ امسال الیکشن کے باعث تعمیر وترقی کے کام متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ آفیسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ تعمیراتی کاموں میں سرعت لائی جائے  وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی خاطر تمام تر اقدامات کئے جارہے ہیں ان باتوں کا اظہار وزیر اعلیٰ نے سانبہ میں میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

Published: undefined

انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں امسال کوڈ آف کنڈکٹ کی وجہ سے تعمیراتی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا ،” پارلیمنٹ کے انتخابات طویل عرصے تک چلے اورماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کے نفاذ سے کام رُک گئے۔ یہاں تک کہ کچھ علاقوں میں، جہاں انتخابات کے ساتھ کام کا سیزن تھا، پیش رفت میں مزید تاخیر ہوئی۔“

Published: undefined

وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ ترقیاتی سرگرمیوں میں تیزی لائیں اور جہاں تک ممکن ہو کام کی رفتار کو تیز کریں اور زمینی سطح پر اس پر موثر طریقے سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کام کو اطمینان بخش طریقے سے مکمل کرنے پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیے۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جموں وکشمیر میں تعمیر وترقی کا جال بچھانے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔ ان کے مطابق لوگوں کے مسائل ان کی دہلیزوں پر حل کرنے کی خاطر موجودہ سرکار وعدہ بند ہے اور اس حوالے سے سرکار نے سبھی محکموں کے سربراہان کو ہدایت جاری کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined