قومی خبریں

مشہور اداکار دلیپ کمار ایک بار پھر اسپتال میں داخل، پھر سانس لینے میں ہوئی دقت

اس مہینے یہ دوسری مرتبہ ہے جب مشہور و معروف اداکار دلیپ کمار کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ 6 جون کو سانس لینے میں تکلیف کے بعد انھیں داخل اسپتال کیا گیا تھا، اور اب پھر انھیں سانس میں تکلیف ہوئی ہے

دلیپ کمار، تصویر آئی اے این ایس
دلیپ کمار، تصویر آئی اے این ایس 

بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار دلیپ کمار کو اس مہینے دوسری مرتبہ اسپتال میں بغرض علاج داخل کرایا گیا ہے۔ 98 سالہ اداکار کو مبینہ طور پر سانس پھولنے کی شکایت کے بعد منگل کو ہندوجا اسپتال، کھار کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا۔ رپورٹس کے مطابق اب ان کی حالت مستحکم ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 6 جون کو سانس میں تکلیف کے بعد انھیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ 9 جون کو اداکار کے آفیشیل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ہیلتھ اپ ڈیٹ ٹوئٹ کیا گیا تھا، جس میں لکھا تھا ’’آپ کی دعاؤں کے لیے شکریہ۔ دلیپ صاحب کا کامیاب علاج کیا گیا۔ میں نے ذاتی طور سے ڈاکٹر جلیل پارکر اور ڈاکٹر نتن گوکھلے سے بات کی تھی۔ وہ پرامید ہیں کہ کل (جمعرات) کو انھیں چھٹی دے دی جائے گی۔‘‘

Published: undefined

جب اداکار اسپتال میں تھے تو ان کی بیوی اور مشہور اداکارہ سائرہ بانو نے پہلے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کر شیدائیوں کو ان کی محبت اور دعاؤں کے لیے شکریہ ادا کیا تھا اور سبھی سے افواہوں پر دھیان نہ دینے کی گزارش کی تھی۔ دلیپ کمار کو 11 جون کو اسپتال سے چھٹی مل گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز