قومی خبریں

کرناٹک میں ’پیریڈ لیو‘ نافذ کرنے کی سرگرمیاں تیز، ہائی کورٹ کی ہدایت کے بعد حکومت کی پیش رفت شروع

کرناٹک کے وزیر برائے محنت سنتوش لاڈ نے کہا کہ وہ ہائی کورٹ کی ہدایت کا استقبال کرتے ہیں اور حکومت اسے پورے عزائم کے ساتھ نافذ کرے گی۔ یہ پالیسی کام کرنے والی خواتین کے حقوق سے جڑی اہم پیش قدمی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پیریڈ لیو</p></div>

پیریڈ لیو

 

کرناٹک میں مختلف دفاتر و کمپنیوں میں کام کرنے والی خواتین کے لیے پیریڈ لیو کی پالیسی سے متعلق کانگریس حکومت نے بڑی پیش قدمی کی ہے۔ کرناٹک ہائی کورٹ کی ہدایت کے بعد ریاستی حکومت نے اس پالیسی کو سبھی سیکٹرس میں جلد از جلد اور سختی سے نافذ کرنے کی بات کہی ہے۔ ریاست کے وزیر برائے محنت سنتوش لاڈ نے کہا کہ وہ ہائی کورٹ کی اس ہدایت کا استقبال کرتے ہیں اور حکومت اسے پورے عزائم کے ساتھ نافذ کرے گی۔ انھوں نے بتایا کہ یہ پالیسی کام کرنے والی خواتین کے حقوق اور احترام سے جڑی ایک اہم پیش قدمی ہے۔

Published: undefined

وزیر برائے محنت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں کہا کہ ریاستی حکومت اس دیرینہ پیریڈ لیو کو وسیع طور پر نافذ کرنے کے لیے ٹھوس قدم اٹھا رہی ہے اور اسے ملک کے لیے ایک ماڈل کی شکل میں قائم کرنا چاہتی ہے۔ انھوں نے یہ بھی واضح کیا کہ مجوزہ پالیسی کے تحت خواتین کو ہر مہینے ایک دن کی ادائیگی سمیت تعطیل دی جائے گی، جو سال میں مجموعی طور پر 12 دن ہوگی۔ یہ سہولت سبھی شعبوں میں نافذ کی جائے گی۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ہائی کورٹ نے اپنے حالیہ حکم میں ریاستی حکومت کو ہدایت دی تھی کہ مجوزہ قانون کے رسمی طور سے نافذ ہونے تک بھی اس پالیسی کو سختی اور ایمانداری کے ساتھ نافذ کیا جائے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ پیریڈ لیو خواتین کے وقار، انصاف اور ان کی مجوزہ زندگی کے حالات کی اخلاقی منظوری سے جڑا معاملہ ہے۔ عدالت نے حکم سے یہ یقینی بنانے کو کہا کہ اس درمیان پالیسی کو اثردار بنانے کے لیے ضروری گائیڈلائن، سرکلر اور ایڈمنسٹریٹو حکم جاری کیے جائیں تاکہ سبھی شعبوں میں اس پر یکساں اور سخت عمل درآمد ہو سکے۔

Published: undefined

یہ ہدایت دھارواڑ بنچ میں اس عرضی پر سماعت کے دوران دی گئی، جو 41 سالہ چندروّا ہنومنت گوکاوی نے داخل کی تھی۔ گوکاوی بیلگاوی ضلع کے گوکاک تعلقہ کے مدلگی واقع ایک ہوٹل میں کام کرتی ہیں۔ انھوں نے 20 نومبر 2025 کو جاری ریاستی حکومت کے اس حکم کو نافذ کرانے کا مطالبہ کیا تھا، جس میں سبھی کام کرنے والی خواتین کے لیے ایک دن کے پیریڈ لیو کا التزام کیا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined