قومی خبریں

دہلی میں کورونا کے فعال کیسز میں مسلسل کمی

دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 35,593 افراد کا ٹیسٹ کیا گیا اور اس میں پوزیٹیو شرح 5.47 فیصد ہے، یہاں وائرس کے کل 33,17,377 سیمپل کا ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی 

قومی دار الحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے 1,947 نئے کیسز سامنے آئے جن سے متاثرین کی تعداد 2.92 لاکھ سے تجاوز کر گئی تاہم راحت کی بات یہ ہے کہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کے سبب فعال کیسز میں دوبارہ کمی درج کی گئی۔

Published: undefined

دہلی کی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دار الحکومت میں متاثرین کی تعداد 2,92,560 ہو گئی۔ اس دوران مزید 3,588 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اب تک کل 2,63,938 افراد کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔ اسی دوران کورونا وائرس سے مزید 32 مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا کے نتیجے میں اموات کی تعداد بڑھ کر 5,542 ہو گئی ہے۔

Published: undefined

دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 35,593 افراد کا ٹیسٹ کیا گیا اور اس میں پوزیٹیو شرح 5.47 فیصد ہے۔ یہاں وائرس کے کل 33,17,377 سیمپل کا ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔ دار الحکومت میں فی 10 لاکھ پر ٹیسٹ کا اوسط اعداد و شمار 1,74,598 ہے۔ دہلی میں کل پانچ ٹیسٹ میں پوزیٹیو شرح 8.82 فیصد پائی جا رہی ہے۔

Published: undefined

راحت کی بات یہ ہے کہ دار الحکومت میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد مزید 1,673 کم ہوکر 23,080 رہ گئی جو اتوار کے روز 24,753 تھی۔ ان میں آئیسولیشن میں 13,905 ہیں۔ دہلی میں شرح اموات 1.89 فیصد ہے۔ دار الحکومت میں کنٹینمنٹ زون کی تعداد بڑھ کر 2707 ہو گئی ہے جو باعث تشویش ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined