قومی خبریں

گجرات پل حادثہ کے بعد کارروائی کا سلسلہ جاری، موربی بلدیاتی ادارے کے سی ای او معطل

گجرات کے محکمہ شہری ترقی نے موربی پل حادثہ میں 51 بچوں سمیت 141 افراد کی موت کے بعد موربی بلدیاتی ادارے کے چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر سندیپ سنگھ جالا کو معطل کر دیا گیا ہے

گجرات کے موربی میں منہدم پل / Getty Images
گجرات کے موربی میں منہدم پل / Getty Images 

موربی (گجرات): گجرات کے محکمہ شہری ترقی نے موربی پل حادثہ میں 51 بچوں سمیت 141 افراد کی موت کے بعد موربی بلدیاتی ادارے کے چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر سندیپ سنگھ جالا کو معطل کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

محکمہ شہری ترقی کے ذرائع کے مطابق جالا راجکوٹ میں علاقائی شہر کمشنر کے دفتر میں تعینات ہیں اور انہیں اعلیٰ عہدیداران یا حکومت کی اجازت کے بغیر شہر نہیں چھوڑنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ آئی اے این ایس کے سیکریٹری، شہری ترقی، علاقائی کمشنر، میونسپل کارپوریشنز، موربی ضلع کلکٹر سے تصدیق کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

Published: undefined

تفتیشی افسر، پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایس اے جالا نے موربی میونسپل کارپوریشن اور اوریوا گروپ کی اجنتا مینوفیکچرنگ کمپنی کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تعلق سے جالا سے تقریباً دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی تھی۔ پولیس نے تفتیش کے دوران اوریوا کےک دفتر سے دستاویزات جمع کئے، جس میں انہیں 2007 کے معاہدے کے دستاویزات بھی ملے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined