قومی خبریں

سیلاب متاثرہ علاقوں میں راحت کے کاموں میں تیزی

ملک کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پانی کم ہونے کی وجہ سے راحت اورامدادی کاموں تیز کر دی ہے اور راحت مراکز میں پناہ لینے والے افراد اپنے اپنے گھروں کو لوٹ کر بازآباد کاری کا کام تیز کر دیا ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: ملک کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پانی کم ہونے کی وجہ سے راحت اورامدادی کاموں تیز کر دی ہے اور راحت مراکز میں پناہ لینے والے افراد اپنے اپنے گھروں کو لوٹ کر بازآباد کاری کا کام تیز کر دیا ہے۔

سیلاب زدہ علاقوں میں فوج اور نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) ریاست کی مختلف ایجنسیوں کے تعاون سے راحت اور امدادی کاروائیوں میں مصروف ہے ۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں حالات تیزی سے معمول پر آرہے ہیں ۔جمنا اور ستلج کی آبی سطح میں کمی کے بعد دہلی، ہریانہ اور پنجاب میں ندیوں کے آس پاس کے علاقوں میں سیلاب کا خطرہ فی الحال ٹل گیا ہے۔

Published: 23 Aug 2019, 1:10 PM IST

واضح ر ہے کہ ہریانہ کے ہتھنی كنڈ بیراج سے گزشتہ 40 برسوں میں سب سے زیادہ آٹھ لاکھ سے زیادہ کیوسک پانی جمنا میں چھوڑے جانے کے بعد دہلی اور ہریانہ میں ندی کے آس پا س کے نچلے علاقوں میں سیلاب کا پانی گھس گیا تھا اور سیلاب کے خدشات اظہار کئے جا رہے تھے ۔ اس دوران ملک کے مختلف حصوں میں ہوئی شدید بارش اور بادل پھٹنے کے سبب سیلاب اور تودے گرنے کے واقعات میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 386 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 23 دیگر لاپتہ ہیں ۔

Published: 23 Aug 2019, 1:10 PM IST

اس سال بارش اور سیلاب سے شمالی ہند کے ہماچل ، اتراکھنڈ اور پنجاب سب سے شدید متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس سے پہلے کے دور میں ہوئی بارش اور سیلاب سے جنوبی ہندوستان کے کیرالہ اور کرناٹک سب سے زیادہ شدید سیلاب زد میں آئے تھے ۔ ہماچل میں بارش، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات میں اب تک 63 افراداور اتراکھنڈ میں 62 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ چھ دیگر لاپتہ ہیں۔

Published: 23 Aug 2019, 1:10 PM IST

جنوبی ہندستان کے کیرالہ اور کرناٹک کے کچھ حصوں میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے ۔ کیرالہ میں اب تک 125 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 17 افراد اب بھی لاپتہ ہیں، کرناٹک میں 62، گجرات میں 35، مہاراشٹر میں 30، اڈیشہ میں آٹھ اور آندھرا پردیش میں کشتی پلٹنے سے ایک لڑکی کی موت ہو چکی ہے ۔ اس کے علاوہ مغربی بنگال میں شدید بارش کے درمیان بجلی گرنے سے کم از کم آٹھ افراد جاں بحق ہو ئے ہیں ۔

Published: 23 Aug 2019, 1:10 PM IST

سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست کے مختلف اضلاع میں آٹھ اگست سے شروع ہوئی شدید بارش ، اس کے بعد سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے اپنے گھروں سے بے گھر ہوئے 1899 کنبوں کے 6286 افراد اب بھی 86 ر احت مراکز میں رہ رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ پانی کی سطح میں کمی کے بعد کئی مراکز سے لوگ اپنے اپنے گھروں کو لوٹ بھی چکے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے 1791 مکانات کلی طور پر تبا ہ ہو گئے ہیں ، 14559 مکانات اور عمارتوں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے ۔

Published: 23 Aug 2019, 1:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 23 Aug 2019, 1:10 PM IST